چاول کا پیسٹ چہرے اور بالوں کی خوبصورتی کیلئے مفید

تحریر : مہوش اکرم


چاول کے پیسٹ اور پانی کے استعمال کا ٹوٹکا چہرے اور بالوں کی خوبصورتی و نشوؤنما کیلئے ایک آزمودہ نسخہ مانا جاتا ہے۔ صدیوں سے ایشیائی ممالک میں جلد اور بالوں کی حفاظت کے لیے خواتین ان روایتی طریقوں کو استعمال کرتی رہی ہیں۔

چاولوں کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ اب تو بیوٹی کاسمیٹکس پراڈکٹس بنانے والی کمپنیز بھی چاولوں کی افادیت جان گئی ہیں، اسی لیے ان کی جانب سے شیمپو اور کریموں میں چاولوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

 اگر ہم جنوبی کوریائی کے لوگوں کو دیکھیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ چاول خوبصورتی میں اضافہ کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ان کے فیس واش اور ٹونر سے لے کر موئسچرائزر اور سیریم تک تیار ہو رہے ہیں۔ جنوبی کوریا میں چاول کے پانی کو جلد کیلئے ایک قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو نرم، ہموار اور ترو تازہ رکھتا ہے۔ اسی طرح، چین میں لوگ اُبلے ہوئے چاول کا پانی اپنے بالوں پر لگاتے ہیں تاکہ ان کے بال تیزی سے اگیں اور مضبوط ہوں۔

چاول کو بھگو کر اس کا پیسٹ بنائیں اور اسے اپنے جسم اور بالوں پر لگائیں، چاہے آپ کو دانے ہوں یا بالوں کے مسائل، یہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اگرچہ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ چاول واقعی جلد اور بالوں کو صحت مند بناتا ہے۔

’’انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاول کے بھنے ہوئے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو آکسیڈیٹو سٹریس سے بچا سکتی ہیں اور عمر رسیدگی کے آثار کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔اسی طرح سے 2024ء میں نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چاولوں میں اینٹی ایجنگ، اینٹی آکسیڈیشن، موئسچرائزنگ، جلد کی مرمت کرنے اور رنگت کو سفید اور شفاف کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 متاثرہ جلد کی بحالی کیلئے رائس ٹونر بہت مفید ہوتا ہے ، یہ ٹونر کھلے مسام بند کر کے جلد کو ترو تازہ و شاداب بنا تا ہے۔ رائس ٹونر بنانے کیلئے ایک کپ چاولوں کو دھو لیں، اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ایک گھنٹہ یا پوری رات کیلئے ڈھانپ کر رکھ دیں، پانی سے چاول چھاننے کے بعد اسے ایک ہفتے کیلئے فریج میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ چہرہ دھونے کے بعد ان چاولوں کے پانی سے روئی کی مدد سے اپنا چہرہ صاف کریں یا اسپرے بوتل کی مدد سے چہرے پر اسپرے کر لیں۔اس سے آپ کی اسکن چمکدار اور نکھر جائے گی،  کھلے مسام بند ہو جائیں گے اور جلد نرم و ملائم محسوس ہوگی۔بہترین نتائج کیلئے رائس ٹونر سے اسکن صاف کرنے کے بعد تولیہ یا سوتی کپڑا نیم گرم پانی میں بھگو کر اپنے چہرے پر چند منٹوں کیلئے رکھ لیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خلاصہ قرآن(پارہ 26)

سورۃ الاحقاف:اس سورہ میں ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا تاکیدی حکم ہے اور ماں نے حمل اور وضع حمل کے دوران جو بے پناہ مشقتیں اٹھائیں، ان کا ذکر ہے۔

خلاصہ قرآن(پارہ 26)

سورۃ الاحقاف:قرآن پاک کے چھبیسویں پارے کا آغاز سورۃ الاحقاف سے ہوتا ہے۔ اس سورت میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ مشرک کے پاس شرک کی کوئی دلیل نہیں ہے اور جو شرک کرتے ہیں‘ ان کو کہیے کہ اگر وہ سچے ہیں تو کوئی سابقہ کتاب یا علم کا ٹکڑا اپنے موقف کی دلیل کے طور پر لے کر آئیں۔

چوکوں چھکوں کی بہار،6میدان تیار

پاکستان سپرلیگ سیزن10:11روز بعد شروع ہونیوالے پی ایس ایل11میں8ٹیمیں شرکت کریں گی:ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچ کھیلے گی، پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا، لیگ میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے

خلاصہ قرآن(پارہ 25)

اللہ سے کچھ پوشیدہ نہیں: پارے کا آغاز سورہ حم سجدہ سے ہوتا ہے ۔ پارے کی ابتدا میں بتایا گیا ہے کہ قیامت‘ شگوفوں سے نکلنے والے پھلوں‘ حمل اور وضع حمل کا علم اللہ ہی کی طرف لوٹایا جائے گا۔

خلاصہ قرآن(پارہ 25)

اللہ سے کچھ پوشیدہ نہیں:قرآنِ پاک کے پچیسویں پارے کا آغاز سورہ حم سجدہ سے ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پچیسویں پارے کے شروع میں ارشاد فرماتے ہیں کہ قیامت کا علم اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے‘ اسی طرح ہر اُگنے والے پھل کا علم اس کے پاس ہے اور ہر عورت کے حمل اور اس کے بچے کی پیدائش کا علم اللہ کے پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ چونکہ خود بنانے والے ہیں‘ اس لیے ان سے کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں۔

خلاصہ قرآن(پارہ 24)

سورۃ الزمر: اس سورۂ مبارکہ کے شروع میں اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے اور حق کو جھٹلانے والے کو جہنمی قرار دیا گیا اور سچے دین کو لے کر آنے والے‘ یعنی رسول اللہﷺ اور ان کی تصدیق کرنے والے (مفسرین نے اس سے حضرت ابوبکر صدیقؓ کو مراد لیا ہے) کو متقی قرار دیا گیا ہے۔ آیت 38 میں بتایاکہ اللہ کی قدرت پر کسی کا بس نہیں چلتا۔