قیمتی باتیں
٭…سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو اس کے کرنے والے کی نظر میں چھوٹا ہو۔ ٭… ظاہر پر نہ جانا، آگ دیکھنے میں سرخ نظر آتی ہے، مگر اس کا جلایا ہوا سیاہ ہو جاتا ہے۔٭…مسکراہٹ وہ واحد لباس ہے جو ہمیشہ فیشن میں رہتا ہے۔
٭…زندگی کو سادہ مگر خیالات کو بلند رکھو۔
٭… اچھے دوست ملنے پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔
٭… اتنا مت سوچو کہ وقت گزر جائے اور آپ سوچتے رہ جائیں۔
٭… بہترین تجربہ وہ ہے، جس سے نصیحت حاصل ہو۔
٭… نیکی کی طرف بلانے والے، نیکی کرنے والے کے برابر ہیں۔
٭… ضرورت، بزدل کو بہادر بنا دیتی ہے۔
٭…ذہانت گفتگو کا نمک ہے۔