آج کا پکوان:لزانیا
اجزا: دودھ: 1 لٹر، میکرونی: ایک پیکٹ، میدہ: دو کھانے کے چمچ، نمک: حسب ذائقہ، پسی کالی مرچ: ڈھائی چائے کا چمچ، انڈے: 4 یا 5 عدد
سوس بنانے کیلئے:تیل: پانچ کھانے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر پیوری: ایک کپ،چلی سوس: دو کھانے کے چمچ،نمک: حسب ذائقہ،سرکہ: ایک کھانے کا چمچ،پیاز: دو عدد،شملہ مرچ: ایک سے دو عدد،پسی کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب: پین میں دودھ کو گرم کر لیں۔ ایک اور پین میں میدے کو پانی میں گھول لیں اور گرم دودھ اس میں شامل کردیں۔اب اس میں نمک، پسی کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔ایک پین میں تیل ڈالیں۔ اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ٹماٹر پیوری، چلی سوس، نمک، سرکہ، پیاز اور پسی کالی مرچ ڈال کر پکائیں۔ایک باؤل میں انڈوں کو توڑیں۔ اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر پھینٹیں۔اب اس سوس کو ابلی میکرونی میں ڈال کر مکس کریں۔ساتھ ہی بیکنگ ٹرے میں میکرونی کو پھیلا لیں اوراس پر بنایا ہوا ریڈ سوس پھیلائیں اور میکرونی ڈال دیں۔اوپر سے بقیہ سوس ڈال دیں۔انڈے کو پھینٹ کر اوپر سے ڈال دیں۔شملہ مرچ، گاجر کے سلائس لگادیں اور بیک کرلیں۔
گولا کباب
اجزا:قیمہ (گائے یا بکرے کا) :آدھا گرام، پیاز : ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، لہسن ادرک کا پیسٹ : ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں : 2،3 عدد (باریک کٹی ہوئی)، دھنیا پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ : آدھی چائے کا چمچ، نمک : حسب ذائقہ، انڈا : ایک عدد، دھنیا (تازہ) :دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)، تیل : تلنے کیلئے۔
ترکیب:ایک بڑے پیالے میں قیمہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن ادرک کا پیسٹ، ہری مرچیں، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ اور نمک ڈالیں۔ تمام اجزاکو اچھی طرح مکس کریں اور پھر انڈا شامل کریں۔ مکسچر کو اچھی طرح گوندھیں تا کہ تمام اجزایکجان ہوجائیں۔ مکسچر کو چھوٹے گولے بناتے ہوئے شکل دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں گولا کباب ڈالیں۔ کبابوں کو ہلکی آنچ پر اچھی طرح سنہری اور کرنچی ہونے تک تلیں۔ گولا کباب تیار ہے اسے چٹنی یا رائتے کے ساتھ پیش کریں۔