پہیلیاں

کچھ لمبا ، کچھ گول مٹول لیکن اس کے اندر ہے خول خوب چھڑی سے اس کو پیٹواور پھر سن لو اس کے بول(ڈھول)
ہرا ہرا، پیلا پیلا
کچھ سوکھا، کچھ کچھ گیلا
نرم نرم اور ڈھیلا ڈھیلا
بن چاقو کے اس کو چھیلا
کیلا
کھڑی رہے تو بیٹھے کب
بیٹھ گئی تو بیٹھے سب
(چارپائی)
کوئی بادل ، نہ کوئی سایہ
لیکن پھر بھی مینہ برسایا
(اوس)
اک شے جب ہاتھ میں آئے
پانی پی پی کے گھلتی جائے
(صابن)
٭٭٭٭٭
اونچے ٹیلے پر وہ گائے
پیٹ سب اس کا بھرنے آئے
جتنا چاہو اسے کھلائو
وہ کہتی ہے اور بھی لائو
(آٹا پیسنے کی مشین)
ایک کھیتی کی شان نرالی
فصل ہے سب کی دیکھی بھالی
کاٹو بیشک جتنی بار
آپ سے آپ ہو پھر تیار
(بال)