مون سون میں آئلی بالوں کی پریشانی سے بچیں
مون سون چکنے، چمٹے بالوں کا موسم ہے۔اس موسم میں نمی اور چپچپاہٹ اپنے عروج پر ہوتی ہے، تازہ دھوئے ہوئے بال بھی یوں لگتے ہیں جیسے دو دن پہلے دھوئے ہوں، اور یہ پریشان کن بات ہے۔ اگر چہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے بالوں کو دھونا ضروری نہیں مگرچپچپے پن کا کیا کریں؟ اگر آپ اپنے بالوں کی اس مشکل سے نمٹنا چاہتی ہیں تو یہ چند تجاویز آپ کے کام آسکتی ہیں۔
ڈیپ کلینزنگ شیمپو
اگر آپ نرم اور چمکدار بالوں کیلئے کنڈیشننگ شیمپو استعمال کرتی ہیں تو اس کے استعمال میں کمی کردیں۔ ہوا میں نمی پہلے ہی معمول سے زیادہ آئل کے اخراج کا سبب بن رہی ہے، لہٰذا ایسا شیمپو نرمی سے زیادہ چپچپے پن کا باعث بن سکتا ہے۔ کنڈیشنر لازمی استعمال کر یں لیکن صرف بالوں کے سروں پر۔ اس طرح آپ آئل کے مسئلے سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے بالوں کو چمٹے نظر آنے سے بچا پائیں گی۔
ڈرائی شیمپو
ڈرائی شیمپو چپٹے بالوں کے مسائل کا نجات دہندہ ہے۔یہ جاذب نشاستہ جیسے چاول وغیرہ سے بنا ہوتا ہے اور جب اسے آپ بالوں پر لگاتے ہیں تو ڈرائی شیمپو چکنائی اور تیل کو جذب کرتا ہے، جس سے آپ کے بالوں کو تروتازہ کرنے، چکنائی کو کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم شیمپو خریدتے وقت یقینی بنائیں کہ اچھے معیار کا انتخاب کریں۔ اگر شیمپو خوشبودار ہوگا تو بالوں کو مزید تر و تازہ کرے گا۔
آئلی بالوں کیلئے مصنوعات
ایسی مصنوعات استعمال کریں جو آئلی بالوں کے لیے تیار کی گئی ہوں۔ ایسی بہت سی پراڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو آپ کو کسی بھی اچھے سٹور سے با آسانی مل سکتی ہیں۔
بالوں کی دھلائی کامعمول :
ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، یہی بات بال دھونے پر بھی لاگو ہوتی ہے، اگر چہ میں اس رائے سے متفق نہیں کہ ہفتے میں صرف دو بار اپنے بالوں کو دھونا چاہیے۔ بالوں کی ضرورت اور خصوصیات کی بنیاد پر فریکوئنسی طے کرسکتی ہیں، لہٰذا یہ فیصلہ خود کریں کہ آیا ہفتے میں دوبار، تین بار یا چار بار، کیا فریکونسی آپ کیلئے مناسب ہے۔
سر کو صاف رکھیں
بالوں کو بھی Exfoliation کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھے سکرب کا استعمال کریں جو بالوں سے گندگی کو دور کردے۔