نصیحت آموز باتیں
٭… کتابوں سے دوستی کریں کیونکہ علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا۔
٭…ضرورت مندوں کی مدد کریں تاکہ اللہ تعالیٰ آپ پر بھی رحم کرے۔
٭…ہمیشہ خوش اخلاق بنیں کیونکہ اچھا اخلاق سب سے بڑی خوبی ہے۔
٭…جب بھی کسی شخص کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گستاخی معاف یا انگریزی زبان میں ’ایکس کیوز می‘ کہیں۔
٭… جب کسی وجہ سے بے اطمینانی محسوس کر رہے ہوں تو ان احساسات کا اظہار والدین اور دیگر لوگوں سے کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن لوگوں کے سامنے اپنے خراب موڈ کا مظاہرہ کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔