آج کا پکوان: سپیشل کھڑا مصالحہ قیمہ
اجزا:مٹن قیمہ: 500گرام۔پیاز: 2عدد چوپ کیا ہوا۔ٹماٹر :2عدد چوپ کیا ہوا۔ لال مرچ: 1ٹی سپون۔ نمک :ایک چائے کا چمچ۔ ہلدی: 1ٹی سپون۔ زیرہ :ایک چائے کا چمچ۔ادرک سلائس:آئل آدھا کپ۔ہری مرچ سلائس،ہرا دھنیا: ایک کھانے کا چمچ۔
کھڑے مصالحے : پیاز: کیوبز 2کھانے کے چمچ۔ٹماٹر کیوبز: 2کھانے کے چمچ۔شملہ مرچ: 2عدد کے چمچ کیوبز۔ہرا پیاز: 2کھانے کے چمچ۔
ترکیب:پیاز، ٹماٹر، لہسن کو کاٹ کر پریشر ککر میں ڈال دیں اور قیمہ بھی اور مصالحہ ڈال کر 14منٹ پریشر لگائیں اس کے ایک کڑاہی میں نکال کر اسے آئل ڈال کر بھونیں اور جب بھن جائے اس میں پیاز، ٹماٹر، ہری پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈالیں۔ صرف 10سیکنڈ فرائی کریں پھر 1باؤل میں ڈش آؤٹ کریں۔۔ کھڑا قیمہ تیار ہے۔
دال مکھنی
اجزا:مسور کی دال: ایک پاؤ۔ہلدی : آدھا چائے کا چمچ۔نمک : آدھا چائے کا چمچ۔ادرک ،لہسن کا پیسٹ: دو چائے کے چمچ۔ ہری مرچ : دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی )ہرا دھنیا آدھی گٹھی۔ہری مرچ : چار عدد( ثابت)کریم : آدھا کپ۔تیل : دو کھانے کے چمچ۔مکھن : پچاس گرام۔زیرہ : ایک چائے کا چمچ۔لہسن کے جووے : چار عدد
ترکیب:پہلے مسور کی دال میں ہلدی ، نمک اور ادرک ، لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب دال گل جائے تو اس میں پسی ہری مرچ ، ہرا دھنیا ، ثابت ہری مرچ ، اور کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مکھن ،زیرہ اور لہسن کے جووے ڈال کر گرم کریں اور دال پر تڑکا لگائیں۔ مزے دار مکھنی دال تیار ہے ۔