جدید میک اپ اور ہربل ٹریٹمنٹ کا امتزاج

تحریر : شازیہ کنول


خوبصورتی ہر عورت کا خواب ہے مگر آج کے تیز رفتار اور مصروف دور میں ماحولیاتی آلودگی، غیر معیاری پروڈکٹس اور ذہنی دباؤ سے جلد اور بالوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم کس طرح جدید میک اپ ٹرکس اور قدرتی ٹوٹکوں کے امتزاج سے اپنی خوبصورتی کو نکھار سکتے ہیں۔یاد رکھیں کہ خوبصورتی کا راز صرف میک اَپ کے سہارے نہیں بلکہ قدرتی ٹریٹمنٹس، صحت مند غذا اور مثبت رویے میں چھپا ہے۔ اگر پاکستانی خواتین ان سادہ مگر مؤثر ٹپس پر عمل کریں تو اپنی دلکشی کو چار چاند لگا سکتی ہیں۔میک اپ کی خوبصورتی کا انحصار صاف اور تروتازہ جلد پر ہوتا ہے،لہٰذا سب سے پہلے ہلکے کلینزر سے چہرہ دھوئیں، پھر ٹونر اور موئسچرائزر لگائیں تاکہ جلد ہائیڈریٹ رہے۔ پرائمر کا استعمال میک اپ کو لمبے وقت تک برقرار رکھتا ہے۔

 فاؤنڈیشن اور کنسیلر کا درست انتخاب

ہمارے ہاں خواتین کی جلد عام طور پر گندمی یا سانولی مائل ہوتی ہے۔ فاؤنڈیشن ہمیشہ اپنی جلد کے رنگ کے مطابق منتخب کریں۔ کنسیلر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے چھپانے اور داغ دھبے کور کرنے کے لیے بہترین ہے۔

 سادہ مگر 

دلکش آئی 

میک اَپ

روزانہ کے لیے ہلکا براؤن یا نیوڈ شیڈ آئی شیڈو اور کاجل استعمال کریں۔ شادی یا دیگر تقریبات میں گلیٹر شیڈز، ونگڈ لائنر اور ماسکارا سے آنکھوں کو نمایاں کریں۔

 لپ سٹک کا کمال

دن کے اوقات میں ہلکی لپ سٹک جیسے گلابی، پیچ یا نیوڈ رنگ بہترین ہیں جبکہ شام کے فنکشنز کے لیے ریڈ یا برگنڈی رنگوں کا انتخاب آپ کو نمایاں کرے گا۔

 نیچرل بیوٹی ٹریٹمنٹ کا جادو

 چاول کا آٹا اور دہی ماسک:چاول کے آٹے میں دہی اور شہد ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور نکھار لاتا ہے۔

 کھیرے اور گلاب کے پانی کا سپرے : کھیرے کا رس اور گلاب کے پانی کو ملا کر سپرے بوتل میں ڈال لیں۔ دن میں دو بار سپرے کریں، یہ جلد کو تازگی دیتا ہے۔

 شہد اور لیموں :شہد اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر لگانے سے جلد صاف شفاف اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے۔

 بالوں کیلئے میتھی اور ناریل کا تیل:میتھی کے بیج رات بھر بھگو کر پیس لیں اور ناریل کے تیل میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ یہ خشکی ختم کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔

 خوبصورتی کے گولڈن رُولز:

 ٭ہمیشہ میک اَپ کرنے سے پہلے اور سونے سے پہلے چہرہ صاف کریں۔

٭ ہائیڈریشن کے لیے دن میں کم از کم 8 گلاس پانی پئیں۔

٭ نیند پوری کریں تاکہ جلد پر قدرتی چمک قائم رہے۔

٭تازہ پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات اپنی خوراک میں شامل کریں۔

٭ ہفتے میں کم از کم ایک بار فیس ماسک یا اسکرب استعمال کریں تاکہ مردہ جلد صاف ہو اور نئی جلد ابھرے۔

٭ دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین ضرور استعمال کریں تاکہ جلد سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رہے۔

٭ میک اپ برشز اور بیوٹی بلینڈرز کو باقاعدگی سے صاف کریں تاکہ جلد پر جراثیم نہ منتقل ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭