پہیلیاں
پھولوں میں دو پھول نرالے پاتے ہیں وہ قسمت والے کوئی تو ایک یا دونوں پائےخالی ہاتھ کوئی رہ جائے( بیٹا ، بیٹی)
لکھنے کا ہے ڈھنگ نرالا
جو بھی ہو گا لکھنے والا
بنا قلم کے ہاتھ چلائے
اور تیزی سے لکھتا جائے
( ٹائپنگ مشین)
دن کا ساتھی ساتھ ہے آیا
رات کو اکثر غائب پایا
( سایہ)
شب بھر وہ پانی میں نہائے
جل میں اپنا روپ دکھائے
گر پکڑو تو ہاتھ نہ آئے
(چاند)
دلی پہنچے ، ڈھاکہ پہنچے، جا پہنچے قندھار
لندن، پیرس برلن پہنچے، جائے سمندر پار
دنیا بھر کا چکر کاٹے اور نہ دیر لگائے
دیس دیس کی بولی بولے، سب کا جی بہلائے
(ریڈیو)