کیا آپ جانتے ہیں؟
سمندر میں نمک کی کتنی مقدار ہے؟ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کروڑوں سال پہلے جب سمندر وجود میں آئے تب بھی نمکین تھے اور جب سے آج تک نمکین ہیں۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ نمک کی مقدار میں مختلف وجوہ سے کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ مثلاً جہاں سمندر میں دریائوں کا پانی ملتا ہے وہاں سمندر کے پانی میں 3.5 فیصد نمک ہوتا ہے۔
بحیرہ مردار دراصل ایک جھیل ہے لیکن اس میں نمک کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ وہ باآسانی اس کی لہروں پر بہتا رہتا ہے۔ جب سمندر کا پانی بھاپ بن کر اڑ جاتا ہے تو نمک باقی رہ جاتا ہے اور لوگ اسے کھانے اور صنعتی استعمال کیلئے حاصل کر تے ہیں۔
دھوپ میںرکھا ہوا گیلا رومال سائے
کی نسبت جلد کیوں خشک ہو جاتا ہے؟
دھوپ میں رکھے ہوئے رومال کے پانی کا درجہ حرارت سائے میںرکھے ہوئے گیلے رومال کی نسبت بڑ ھ جاتاہے اور زیادہ درجہ حرارت کی بناء پر سالموں کی توانائی بڑھنے سے ان کی حرکی توانائی بھی بڑھ جاتی ہے۔اس طرح وہ پانی کی سطح کو چھوڑ کر ہوا میں آسانی سے شامل ہو جاتے ہیں۔