کیا آپ جانتے ہیں؟
پیانو میں موسیقی کیسے پیدا ہوتی ہے؟ پیانو کی ہر کلید (Key)نمد ے سے ڈھکی ایک چھوٹی سی ہتھوڑی سے منسلک ہوتی ہے۔جب ہم کسی کلید کو دباتے ہیں تو ہتھوڑی پیانو کے اندر لگے ہوئے ایک یا زیادہ تاروں سے ٹکراتی ہے اور اس سے موسیقی کی آواز پیدا ہوتی ہے۔پیانو کے باہر موجود کلیدوں کے مقابلے میں پیانو کے اندر کافی زیادہ تار ہوتے ہیں یعنی کلیدیں دو یا تین تاروں سے ٹکراتی ہیں۔
کونسے آلات موسیقی بجلی سے بجتے ہیں؟
زیادہ ترا ٓلات موسیقی ہوا کے ارتعاش سے آوازپیدا کرتے ہیں۔ان سازوں میں ہوا پھونک کر یا انگلیوں کی ضرب سے ارتعاش پیدا کیا جاتا ہے۔چند ساز بہر حال ایسے ہوتے ہیں جو بجلی کے ذریعے آواز یں پیدا کرتے ہیں۔گٹار اور مرکب ساز(Synthesizer)بجلی سے بجنے والے دو مقبول ساز ہیں۔
آرکسٹر اکیا ہوتاہے؟
آر کسٹرا،موسیقاروں کے ایک گروہ پر مشتمل ہو تا ہے۔یہ موسیقا ر مختلف سازوں کو بجا کر خوبصورت دُھنیں بناتے ہیں۔ان سازوں میں تاروں والے، پھونک مار کر بجانے والے، پیتل کے اور دیگر ہا تھ سے بجانے والے ساز شامل ہیں۔آرکسٹر اکا حجم مختلف ہوتا ہے۔ اس میں 10سے لیکر 100ساز بجانے والے شامل ہو سکتے ہیں۔ موسیقار (Composer) خوبصورت دُھنیں لکھتے ہیں جنہیں مختلف سازوں کی آوازوں کو آپس میں ملا کر بجایا جاتا ہے۔