اجوائن ،سستی گھریلو دوا
اجوائن جسے انگر یزی میں’’Carom seeds‘‘اور’’Omam‘‘بھی کہا جا تا ہے ایک ایسی جڑی بوٹی کے بیج ہیں جو اکثر ہماری روز مرہ کی خوراک کا حصہ ہو تے ہیں اور تقریباً ہر گھر کے باورچی خانے میں یہ مل جاتے ہیں۔ یہ کھانوں کو خوشبودار اور مزیدار بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند جڑی بوٹی ہے۔
ہمارے بزرگ صدیوں سے اجوائن کو دوائی کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔ اس کے بیجوں میں خاص تیل ہوتا ہے جو معدہ اور سانس کی بیماریوں میں خاص طور پر مفید مانا جاتا ہے۔اجوائن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہاضمہ بہتر کرتی ہے۔ کھانے کے بعد تھوڑی سی اجوائن کھانے یا اس کا قہوہ پینے سے گیس، بدہضمی اور پیٹ پھولنے کی شکایت دور ہوتی ہے۔ یہ معدے کے رس کو بڑھا کر کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اجوائن نزلہ، زکام اور کھانسی میں بھی کام آتی ہے۔ اس کا قہوہ پینے یا بھاپ لینے سے گلے کو سکون ملتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ دمہ کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ مصالحہ درد اور سوجن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد یا پٹھوں کے کھچاؤ کی صورت میں اجوائن کے تیل سے مالش کرنے سے آرام ملتا ہے۔اجوائن وزن گھٹانے میں بھی مددگار سمجھی جاتی ہے۔ صبح نہار منہ اجوائن کا پانی پینے سے جسم کا میٹابولزم تیز ہو جاتا ہے اور چربی گھلنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ جسم سے فالتو پانی بھی نکال دیتی ہے۔دانت درد اور سانس کی بدبو میں بھی اجوائن مفید ہے۔ نیم گرم پانی میں اجوائن ڈال کر غرارے کرنے سے گلے کا انفیکشن کم ہوتا ہے اور دانتوں کو آرام ملتا ہے۔یاد رکھیں کہ اجوائن کے فائدے بے شمار ہیں مگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے معدے میں جلن ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر بچے اور حاملہ خواتین ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ لیں۔
سانس کی بُوکا علاج
اجوائن کا ایک اوراہم فائد ہ سا نس کی بدبو کو دور کر نا ہے ۔ اس میں مو جود اجزا منہ کی صفائی اوربیکٹریا کو کنٹرول کر تے ہیں، جو بد بو کا سبب بنتے ہیں۔
وزن کم کر نے کیلئے
اجوئن کو گرم پا نی کے ساتھ استعمال کر نے سے جسم میں چربی کم کر نے میںمدد ملتی ہے ۔یہ میٹابو لزم کو تیز کرتی ہے اور کھا نے کی خواہش کو کم کر تی ہے،جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔
فلو اور زکام کیلئے
اجوائن میں قدرتی جراثیم کش خصوصیا ت پائی جا تی ہیں جو نزلہ کھانسی اور زکام کے علاج میں مفید ہیں اس لیے اجوئن کا پا نی پینایا اجوائن کے بیجوں کو نمک کے ساتھ کھا نا فا ئدہ مند ہو تا ہے ۔