آج کا پکوان: انجیکٹڈ بروسٹ

تحریر : انعم شیخ (شیف)


اجزا:چکن (سینے یا ران کے ٹکڑے) 1 کلو۔دودھ : 1 کپ۔ چکن یخنی: آدھا کپ۔ لیموں کا رس: دو چمچ۔ سفید مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ۔

لہسن پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔پیاز پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔نمک :ایک چائے کا چمچ۔ چینی : آدھاچائے کا چمچ۔سرکہ :ایک چمچ۔سویا سوس :ایک چمچ۔چکن پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔چکن میرینیشن کیلئے دہی :آدھا کپ۔لیموں کا رس :دو چمچ۔نمک :ایک چائے کا چمچ۔سرکہ :دو چمچ۔سرخ مرچ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔کالی مرچ پاؤڈر : چائے کا چمچ۔لہسن پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔پیاز پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔گرم مسالہ پاؤڈر:آدھاچائے کا چمچ۔بروسٹ کوٹنگ کے لیے:میدہ :دو کپ۔کارن فلور :آدھا کپ۔بیکنگ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔سفید مرچ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ۔لہسن پاؤڈر:ایک چائے کا چمچ۔پیاز پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ۔نمک : ایک  چائے کا چمچ ۔انڈے: دو عدد۔ٹھنڈا پانی : حسبِ ضرورت۔تلنے کے لیے:کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: ایک پیالے میں دودھ، چکن یخنی، لیموں کا رس، سفید مرچ، نمک، چینی، سرکہ، سویا سوس، چکن پاؤڈر، لہسن اور پیاز پاؤڈر اچھی طرح مکس کریں۔ ایک سرنج یا مارینیشن انجیکٹر کا استعمال کرتے ہوئے یہ مکسچر چکن کے ٹکڑوں میں اندرونی حصوں تک انجیکٹ کریں تاکہ وہ جوسی اور ذائقہ دار بن جائیں۔ انجیکٹ شدہ چکن کو 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ایک بڑے پیالے میں دہی، لیموں کا رس، نمک، سرکہ، سرخ مرچ، کالی مرچ، چکن پاؤڈر، گرم مسالا، لہسن اور پیاز پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔انجیکٹ شدہ چکن کو اس میرینیشن میں ڈال کر 4،6 گھنٹے یا رات بھر فریج میں رکھ دیں۔ ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، سفید مرچ، لہسن پاؤڈر، پیاز پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔ دوسرے پیالے میں 2 انڈے پھینٹ لیں اور اس میں تھوڑا سا ٹھنڈا پانی شامل کریں۔میرینیٹ کیے ہوئے چکن کے ٹکڑوں کو اس مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح کوٹ کریں۔ پھر چکن کو انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں اور دوبارہ میدے والے مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح دبائیں تاکہ اچھی کوٹنگ آجائے۔چکن کے ٹکڑوں کو 10،15 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ کوٹنگ اچھی طرح چپک جائے۔ایک گہری کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔ چکن کے ٹکڑوں کو آہستہ سے تیل میں ڈالیں اور 12،15 منٹ تک یا سنہری اور کرنچی ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ نکال کر جاذب کاغذ پر رکھیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔

ایزی چکن کباب ریسیپی 

اجزا:چکن قیمہ: 500 گرام۔پیاز: ایک درمیانی (باریک کٹی ہوئی یا پانی نچوڑ کر)۔ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چمچ،ہری مرچ:دو عدد (باریک کٹی ہوئی)۔ہرا دھنیا: دوچمچ (باریک کٹا ہوا)۔لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ۔گرم مصالحہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ۔نمک: حسبِ ذائقہ۔بریڈ کرمبز:چارچمچ ۔انڈا: ایک عدد۔تیل: تلنے کے لیے۔

ترکیب:ایک بڑے پیالے میں چکن قیمہ ڈالیں۔اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لال مرچ، گرم مصالحہ، نمک، بریڈ کرمبز اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اگر مکسچر نرم لگے تو مزید بریڈ کرمبز شامل کر لیں۔ہاتھ پر تھوڑا سا تیل لگا کر مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کباب یا تکون شکل میں پیڑیاں بنا لیں۔ایک پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔کباب کو دونوں طرف سے گولڈن براؤن اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔اگر چاہیں تو ان کباب کو اوون میں بیک یا ایئر فرائر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان کرکٹ:کامیابیوں کاسفر

نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار رہا

35ویں نیشنل گیمز:میلہ کراچی میں سج گیا

13 دسمبر تک جاری رہنے والی گیمزمیں مردوں کے 32اور خواتین کے 29 کھیلوں میں مقابلے ہوں گے

کنجوس کا گھڑا

کسی گاؤں میں ایک بڑی حویلی تھی جس میں شیخو نامی ایک بوڑھا آدمی رہتا تھا۔ شیخو بہت ہی کنجوس تھا۔ اس کی کنجوسی کے قصے پورے گاؤں میں مشہور تھے۔ وہ ایک ایک پائی بچا کر رکھتا تھا اور خرچ کرتے ہوئے اس کی جان نکلتی تھی۔ اس کے کپڑے پھٹے پرانے ہوتے تھے، کھانا وہ بہت کم اور سستا کھاتا تھا۔

خادمِ خاص (تیسری قسط )

حضرت انس رضی اللہ عنہ بہترین تیر انداز تھے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ان کا تیر راہ سے بھٹکا ہو، وہ ہمیشہ نشانے پر لگتا تھا۔ انہوں نے ستائیس جنگوں میں حصہ لیا۔ تُستَر کی جنگ میں آپ ؓ ہی نے ہر مزان کو پکڑ کر حضرت عمرؓ کی خدمت میں پیش کیا تھا اور ہر مزان نے اس موقع پر اسلام قبول کر لیا تھا۔

فوقی نے اک چوزہ پالا

فوقی نے اک چوزہ پالا چوں چوں چوں چوں کرنے والا اس کی خاطر ڈربہ بنایا

’’میں نہیں جانتا‘‘

ایک صاحب نے اپنے بیٹے کا ٹیسٹ لینا چاہا۔ فارسی کی کتاب الٹ پلٹ کرتے ہوئے وہ بیٹے سے بولے ’’بتاؤ ’’نمید انم‘‘ کے معنی کیا ہوتے ہیں؟‘‘۔