چہرے کی جلد کو نکھار نے کا نسخہ

تحریر : مہوش اکرم


ہر طرح کے موسم میں چہرے کی جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر سخت گرمی اور سخت سردی کے موسم میں جب بہت زیادہ دھوپ اور سرد موسم کی وجہ سے چہرے کی قدرتی رنگت خراب ہو جاتی ہے۔

 جب بھی جلد کی حفاظت کی بات آئے تو آزمودہ اور قابل اعتبار پراڈکٹس کا استعمال بہت ضروری ہے تا کہ جلد کی شادابی اور خوبصورتی برقراررہے۔ چہرے کی بہتر حفاظت اور جلد کے سیلز کی نشوونما کیلئے ایک زبردست فیس ماسک بنانے کا آسان طریقہ درج ذیل ہے۔اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت دودھ کی طرح صاف ستھری ہو جائے گی۔

اجزا: چاول کا آٹا : تین چمچ۔ گائے کا دودھ : دو چمچ۔ شہد : ایک چمچ۔

 ترکیب اور طریقہ استعمال:ایک پیالی میں چاول کا آٹا ڈالیں۔ اس میں دودھ ڈال کر چمچ سے اچھی طرح مکس کریں اور اس مکسچر میں ایک چمچ شہد شامل کریں ۔ تمام اشیاکو مکس کر لیں۔اگر پیسٹ گاڑھا بن جائے تو اس میں حسب ضرورت دودھ مزید شامل کریں اور ایک سموتھ سا پیسٹ بنا لیں ۔ اس پیسٹ کو چہرے کی جلد پر لگائیں اور دس منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پھر 20 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں اور تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اگر جلد ٹائٹ محسوس ہو تو کوئی بھی اچھا موئسچرائز ر لگالیں۔ اس کا استعمال دن میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ ہفتے میں دو دفعہ کے استعمال سے ہی چہرے اور ہاتھوں کی رنگت نکھر جائے گی۔ چاول میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چہرے کی جلد کو ملکی وائٹ اور نرم و ملائم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کا استعمال آپ پورے جسم پر کر سکتے ہیں۔ اس سے گردن اور گھٹنوں کی سیاہ رنگت بھی نکھر جائے گی۔

ہلدی کا فیس ماسک

 ہلدی کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی کام آتی ہے۔ایک کھانے کا چمچ ہلدی لیں ، اس میں دودھ کے ساتھ بیسن یا چکی کا آٹا شامل کریں ۔ اس مرکب کو اپنے چہرے ، ہاتھ، پاؤں، گردن اور بازوؤن پرلگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ سوکھنے پر اسے ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے جلد پر سورج کی شعاؤں کے مضر اثرات، مردہ خلیے، داغ دھبے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی۔

ملتانی مٹی کا 

فیس ماسک

ملتانی یا چکنی مٹی جلد کو جھریوں سے نجات دلانے اور سورج کی شعاؤں سے جل جانے والی جلد کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔ ملتانی مٹی میں پانی یا دودھ ملا کر ماسک بنائیں۔ اسے مزید فائدہ مند بنانے کے لیے اس پیسٹ میں شہد کے چند قطرے ، پسا ہوا پودینہ، ایلوویرا جیل یا ہلدی بھی ملائی جا سکتی ہے۔ اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر 15 سے 17 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چہرہ خشک کر لیں۔ یہ مرکب کیل ، مہاسوں اور اضافی چکنائی کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

چینی اور نمک کا سکرب

چینی میں گلوکوز اور نمک میں ایکسفو لیٹنگ پائی جاتی ہے۔ جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہوتے ہیں۔اس ماسک کے لیے ایک کھانے کے چمچ چینی میں آدھا کھانے کا چمچ نمک اور آدھا کھانے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں،چہرہ صاف کر لیں اور کوئی اچھی سی مو سچرائزنگ کریم لگالیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں کم از کم تین بار اس عمل کو دہرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سفرِ حج: تیاری سے تکمیل تک

’’ اور لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا اللہ کا حق ہے جو شخص اس تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو‘‘(آل عمران:97) ’’ایک عمرہ سے دوسرا عمرہ اپنے درمیان گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں‘‘(صحیح بخاری)حج انسان کو ایسے گناہوں سے پاک کر دیتا ہے جیسے وہ دوبارہ اپنے نامہ اعمال کا آغاز کرتا ہے، نیت صالح اور مال حلال شرط ہے

مکہ معظمہ :سر زمین مقدس کی عظمت

’’بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ مکہ میں ہے‘‘( آل عمران:96) جو خانہ کعبہ کے قصد سے آیا اور اونٹ پر سوار ہوا تو اُونٹ جو قدم اٹھاتاہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کیلئے نیکی لکھتا ہے، خطا مٹاتا اور درجہ بلند فرماتا ہے(شعب الایمان)

زُہد کے ثمرات وبرکات

زُہد اختیار کیجئے اللہ بھی محبت کرے گا لوگ بھی محبت کرینگے

مسائل اور ان کا حل

نکاح کے وقت دلہا سے کلمہ پڑھوانا سوال :کیا نکاح کے وقت دلہا سے کلمہ پڑھوانا ضروری ہے؟ کلمہ نہ پڑھوایا جائے تو نکاح درست ہو جائے گا یا نہیں؟ (احمد علی، قصور)

7 مئی 2026ء کا پاکستان

گزشتہ ایک برس کے دوران دنیا کا پاکستان کو دیکھنے کا انداز نمایاں طور پر تبدیل ہوا ہے۔ مئی 2025ء سے قبل جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن سے متعلق عالمی تاثر کچھ اور تھا۔

معرکۂ حق قومی سیاست پر غالب، سیاسی جماعتوں اور عوام میں فاصلے کیوں؟

پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب‘آپریشن معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یادگاری تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔