باتوں سے خوشبو آئے
٭…ماں کی فرمانبرادری کرو، اسے ناراض کر کے منزل تک نہیں پہنچ سکو گے۔
٭…بے عقل کے اعتراض پرخاموش ہو جانا سب سے بڑا جواب ہے۔
٭…وہ انسان تنگ نظر ہے جو اچھائی اور برائی میں فرق نہ کر سکے۔
٭…ظلم کو پیار سے ،دشمن کو دوستی سے اور نفر ت کو محبت سے جیتا جا سکتا ہے۔
٭…وقت ضائع کر نے سے پہلے اتنا سوچ لیں کہ آپ سے زیادہ وقت آپ کو ضائع کر رہا ہے۔