ذرا مسکرائیے
ایک آدمی نوکری کی تلاش میں ایک شخص کے پاس پہنچا۔ اس شخص نے پوچھا: ’’کھانا پکانا جانتے ہو؟‘‘
’’جی ہاں‘‘، ’’کار چلانا جانتے ہو؟‘‘، ’’جی ہاں‘‘، ’’جھوٹ بولنا جانتے ہو؟‘‘
اس پر نوکر نے جواب دیا: ’’تمہارا کیا خیال ہے‘ ابھی تک میں کیا کر رہا ہوں‘‘۔
٭٭٭
ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا: ’’میں نے آ پ کو ایک سال کے بچے والی ہلکی خوراک کھانے کو کہا تھا کیا آپ نے کھائی؟‘‘۔
مریض نے کہا: ’’جی ہاں کھائی تھی‘‘۔
ڈاکٹر نے پوچھا: ’’کیا کھایا تھا؟‘‘۔
مریض نے جواب دیا: ’’نارنگی کے چھلکے ‘تھوڑی سی مٹی ایک شیشے کی گولی اور کچھ کاغذ کے ٹکڑے‘‘۔
٭٭٭
ایک شخص نے اپنے دوست سے کہا: ’’مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ تم اپنی بیوی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہو‘‘۔
دوست بولا: ’’بھئی! جب وہ میرے ساتھ روٹیاں پکا سکتی ہے تو کیا میں اس کے ساتھ کپڑے نہیں دھو سکتا‘‘۔
٭٭٭
مالک :ہائے گلہ بری طرح دکھ رہا ہے
نوکر: حضور اجازت ہو تو گلا دبا دوں؟