میرزا ادیب :عام آدمی کا افسانہ نگار…2

تحریر : ڈاکٹر نسیم عباس احمر


ڈرامہ ’’ اجنبی‘‘ بھی معاشرے کے کردار و عمل پر تنقید ہے ۔ معاشرہ طبقات میں بٹ کر انسانوں کو ذہنی و جذباتی کش مکش میں مبتلا کرتا ہے۔ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مایوسی اور محرومی افراد کو ایسے راستے منتخب کرنے پر مجبور کرتی ہے جو اُسے گناہ اور جرائم کی دنیا میں لے جاتے ہیں۔

 مذکورہ ڈرامے میں پیش کردہ چور کا کردار اسی خیال کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس ڈرامے میں چور کے پکڑے جانے کے بعد دو دوست، عزیز اور مسعود اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ یہ چور اُن لاکھوں، کروڑوں انسانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں جو عالیشان کوٹھیوں کے سائے میں کپڑے اور روٹی کو ترستے ہیں اور ایسے جرائم اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس ڈرامے میں دولت کی غیر مساوی تقسیم کو جرائم کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

 ڈرامہ ’’خواب گریز پا‘‘ میں بھی امیر و غریب کا فرق ایک نوجوان کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔ سلیم جو پیشے کے اعتبار سے ایک کلرک ہے اوراتوار کو بھی عیاشیوں میں مصروف رہتا ہے، کی ماں اس پر اندھا اعتماد کرتی ہے۔ اماں سمجھتی ہے کہ میرا بیٹا لائبریری یا کتابوں کی دکان میں ہوگا اور رات گھر دیر سے آنے کو بھی بیٹے پر کام کا بوجھ تصور کرتی ہے۔ اسی طرح میز پر سیگرٹوں کے انبار دیکھ کر اُسے خیال آتا ہے کہ یہ ضرور اُس کے دوست پیتے ہوں گے۔ بیٹے کی گیلی گیلی آنکھوں کو زیادہ پڑھنے کا نتیجہ سمجھتی ہے۔ کسی خاتون کی تصویر کی کمرے سے برآمدی کو بھی کسی دوست کی کتاب سے گری ہوئی تصویر پر محمول کرتی ہے۔ منگیتر نگہت کی والدہ اُسے کسی ڈانسر کے ساتھ ہوٹل میں دیکھنے کا ذکر کرتی ہے تو اماں اُسے سلیم کی کلاس فیلو سمجھتی ہے۔ اماں کے اندھے یقین کو اُس وقت ٹھیس پہنچتی ہے جب پولیس سلیم کو ڈھونڈتی پھرتی ہے۔ سلیم کو نسرین ڈانسر سے محبت ہو جاتی  ہے مگر ایک معمولی کلرک کی محبت زیادہ دن ایک ڈانسر عورت کو رام نہ کر سکی۔ وہ دولت کی طرف جا لگی اور سلیم اپنی آرزوؤں کا مدفن اٹھائے گھر واپس آگیا۔ نسرین کے نئے دولت مند عاشق سے سلیم برداشت نہ ہوا تو اُسے تضحیک کا نشانہ بھی بنانا شروع کر دیا چنانچہ سلیم کی غربت ، محبت میں دھو کے اور دولت مندوں کے طعن و تشنیع اور مذاق اُسے اپنی محبوبہ کے دولت مند عاشق کا قاتل بنا دیتے ہیں۔ اس ڈرامے میں محبت کی کامیابی اور ناکامی میں امارت اور غربت کے کردار کو بہ خوبی اجاگر کیا گیا ہے۔

 ڈرامہ ’’بچہ گاڑی‘‘ میں میرزا ادیب نے امیر و غریب  کے فرق کو اجاگر کیا ہے۔ دولت کی غیر مساوی تقسیم جہاں افرادِ معاشرہ کو جرائم اور گناہوں کی دنیا میں لے جاتی ہے وہیں جذباتی و نفسیاتی سطح پر بھی مجروح کرتے ہوئے مستقل مایوسی اور حسرت میں مبتلا کرتی ہے۔ سراج اور مہراں کا ایک چھوٹا بچہ گڈو ہے۔ سراج ایک ایک روپیہ جمع کر کے اپنے گڈو کیلئے بچہ گاڑی خریدنا چاہتا ہے۔ بچہ گاڑی خریدنے کے پیچھے سراج کی اپنے بچپن کی محرومیوں کا ازالہ بھی ہے کیونکہ جب وہ چھوٹا تھا تو اپنے گھر کے سامنے باغ میں امیروں کے بچوں کی گاڑیوں کو نوکروں کے ہاتھوں دھکیلتے ہوئے دیکھتا تو اس کے دل میں اپنے لیے بچہ گاڑی کی خواہش مچلتی۔ مگر جب باپ سے اس خواہش کا اظہار کیا تو تھپڑ اور دھکے ملے۔ سراج جب اپنے بچے کیلئے بچہ گاڑی خرید کر لاتا ہے تو مہراں وہم میں مبتلا ہو جاتی ہے کہ اسے سڑک پر نہ چلائیں اور وہ حادثات کا سوچ کر خوف زدہ ہو جاتی ہے جبکہ سراج اس کی ہمت بندھاتا ہے کہ ڈاکٹر کے دونوں بچے روز گاڑیوں میں بیٹھ کر سیر کرتے ہیں لہٰذا پریشان نہ ہو۔ اگلے دن سراج کو گھر میں ڈھونڈنے کے باوجود بھی بچہ گاڑی نہیں ملتی۔ اُسے محلے کی خاتون چرا کر لے جاتی ہے اور سراج کا ارمان، ارمان ہی رہتا ہے۔

’’ روشنی والا‘‘ علامتی و استعاراتی اسلوب کا حامل ڈرامہ ہے جس میں امیروں کو غریبوں کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے کہ کسی طرح امیر اپنی امارت کے بل بوتے پر غریبوں کو کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کے برابر سمجھتے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ ان کی عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

شاباش پاکستان:تیسرافارمیٹ، تیسری ٹرافی

انٹرنیشنل کرکٹ کا ہوم سیزن:پاکستان نے ٹی 20سیریز اور ون ڈے ٹرائی نیشن سیریزکے بعدٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کی

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس

بڑے نام باہر، نوجوانوں کو ترجیح: قومی کرکٹ میں فارمیٹ کی بنیاد پر نئی پالیسی کا اعلان: کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 38 کر دی گئی،21 نئے کھلاڑی فہرست میں شامل

اونچی اڑان

پیر جیون میں ایک غبارے والا رہتا تھا۔ اس کے پاس لال، پیلے، نیلے، ہرے اور ہر رنگ کے خوبصورت غبارے ہوتے تھے۔ وہ ہر روز صبح صبح اپنا سائیکل نکالتا، رنگ برنگے غبارے ہوا میں لہراتا اور چوک میں آ کر بیٹھ جاتا۔

شہد کی مکھی: ننھی معمار کا کمال

قدرت کی دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے۔ کہیں بلند پہاڑ ہیں تو کہیں وسیع سمندر، لیکن بعض اوقات ایک ننھی سی مخلوق بھی اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے انسان کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

دوستی

ارے علی! دیکھو پانی کیسے اُچھل رہا ہے!حسن نے خوشی سے چلاتے ہوئے کہا۔ علی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ہاں یار! جیسے کوئی فوارہ ہو۔ میں تو کہتا ہوں آج اسکول جانے سے پہلے تھوڑی مستی ہوجائے!

کیا آپ جانتے ہیں؟

انسانی جسم کا سب سے مضبوط حصہ؟