حرف حرف موتی
٭…زبان کی حفاظت دولت سے زیادہ مشکل ہے۔٭…افسوس ان پر جو بیماری کے ڈر سے غذا چھوڑ دیتے ہیں، مگر عذاب کے ڈر سے گناہ نہیں چھوڑتے۔
٭…کچھ لوگ کھانے کیلئے جیتے ہیں اور کچھ لوگ کھا کر دوسروں کیلئے جیتے ہیں۔
٭…معاشرے میں تعلیم جیسا زیور پھیلائو ، تاکہ انسان انسانیت کو سمجھ جائے۔
٭…جھوٹ تمام گناہوں کی ماں اور سچ تمام برائیوں کا علاج ہے۔
٭…آہستہ بولنا، نگاہ نیچی رکھنا، میانی چال چلنا، ایمان کی نشانیاں ہیں۔
٭…دل ایک آئینہ ہے، اگر وہ بدی سے پاک ہے تو اس میں خدا بھی نظر آ سکتا ہے۔
٭…عقلمند کی علامت یہ ہے کہ اس کی عقل اسے برائی سے روکے۔