بچوں کا انسائیکلوپیڈیا
بادل مختلف شکلوں میں کیوں ہوتے ہیں؟
بادل بہت سی مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں۔ ان کا انحصار ان کی اونچائی اور اس ہوا پر ہوتا ہے جس میں وہ موجود ہوتے ہیں۔ چھوٹے دھوئیں کی طرح کے بادل آسمان کی اونچائی پر جما دینے والی ہوا میں بنتے ہیں۔ سر مئی کمبل جیسے بادل گرم اور نم دار ہوا سے، جو زمین کے نزدیک ہوتی ہے، سے بنتے ہیں۔ اپنی اونچائی اور شکل کی بنا پر بادلوں کے مختلف نام رکھے گئے ہیں۔
کچھ بادل گہرے رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟
بعض بادل موٹے اور گھنے ہوتے ہیں بعض باریک اور پتلے، پانی کے لاکھوں کروڑوں قطرے ایک بادل میں شامل ہو کر روشنی کا اس کے اندر سے گزرنے کا راستہ روک دیتے ہیں۔ بادل جتنا گھنا ہوتا ہے روشنی کا راستہ اتنا ہی بند ہو جاتا ہے اور وہ گہرے رنگ کے نظر آتے ہیں۔ پتلے بادل سفید نظر آتے ہیں کیونکہ اس میں سے خاصی روشنی گزرتی ہے۔