ذرا مسکرایئے
ماں: (بیٹے سے) اگر تم اچھے نمبروں سے پاس ہو گئے تو ایک قلم انعام میں دوں گی۔
بیٹا: اگر میں اچھے نمبروں سے فیل ہو گیا تو ۔
ماں : (غصے سے) تو جوتے!
بیٹا: بس امی مجھے آپ کا فیصلہ منظور ہے کیونکہ میرے جوتے پھٹ چکے ہیں۔
٭٭٭
ایک دوست (دوسرے سے) : ’’بتائو اس دنیا کا سب سے شریف آدمی کون ہے؟۔
دوسرے نے کہا: یہ بتا کر میں اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بننا چاہتا۔
پہلا:اچھا تو سب سے بے ایمان کون ہے؟۔
دوسرا: یہ بتا کر میں تم سے دشمنی مول نہیں لینا چاہتا۔
٭٭٭
پہلا دوست (دوسرے سے) : تمہارے ابو کہاں ہیں؟۔
دوسرا : ہسپتال میں۔
پہلا:مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، کیوں خیریت تو ہے؟۔
دوسرا :خیر سے میرے ابو ڈاکٹر ہیں۔
٭٭٭