آج کا پکوان:مصالحہ کلیجی

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا:کلیجی آدھا کلو (صاف دھو کر ٹکڑے کرلیں)، دہی:تین چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چمچ، لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ،

 ہلدی پاؤڈر:چوتھائی چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، چاٹ مصالحہ: ایک چائے کا چمچ ، ہری مرچ: 4،5 عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)، ٹماٹر:دو درمیانے (باریک کٹے ہوئے)، پیاز: ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، لیموں: ایک عدد (رس نکال لیں)، نمک: حسب ذائقہ، تیل: آدھا کپ، ہرا دھنیا حسب ضرورت (کٹا ہوا)۔

ترکیب:کڑاہی میں تیل گرم کریں، پیاز ڈال کر ہلکا سنہری کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور ہلکا سا بھونیں۔ کٹی ہوئی کلیجی ڈال کر تیز آنچ پر 5،7 منٹ فرائی کریں تاکہ کلیجی کا پانی خشک ہو جائے۔ پھر اس میں ٹماٹر، دہی، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور نمک شامل کر کے بھونیں۔ جب تیل اوپر آجائے توپانی کے ہلکے چھینٹے مار کر دم پر رکھ دیں (تقریباً 5،7 منٹ)۔ آخر میں گرم مصالحہ، چاٹ مصالحہ، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکا سا مکس کریں۔

گولا کباب

اجزا:قیمہ (گائے یا بکرے کا) آدھا کلو گرام، پیاز : ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، لہسن ادرک کا پیسٹ : ایک چمچ، ہری مرچیں : 2،3 عدد (باریک کٹی ہوئی)، دھنیا پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ، نمک : حسب ذائقہ، انڈا : ایک عدد، دھنیا (تازہ) : دو چمچ (باریک کٹا ہوا)، تیل : تلنے کیلئے۔

ترکیب:ایک بڑے پیالے میں قیمہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن ادرک کا پیسٹ، ہری مرچیں، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ اور نمک ڈالیں۔ تمام اجزاکو اچھی طرح مکس کریں اور پھر انڈا شامل کریں۔ مکسچر کو اچھی طرح گوندھیں تاکہ تمام اجزایکجان ہوجائیں۔ مکسچر کو چھوٹے گولے بناتے ہوئے کباب کی شکل دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں گولا کباب ڈالیں۔ کبابوں کو ہلکی آنچ پر اچھی طرح سنہری اور کرنچی ہونے تک تلیں۔ چٹنی یا رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

وادی تیراہ سے نقل مکانی

حقائق، سیاست اور دہشت گردی کی معیشت

لاہور میں بسنت کا تہوار

سیاسی ڈائیلاگ کیوں حقیقت نہ بن پایا؟ انتظامی اقدامات، انسانی جانیں محفوظ رہیں گی؟

کراچی، مسائل اور سیاست

’’ہمارے لیے تالیاں نہ بجائیں بلکہ ہمیں گالیاں دی جائیں تب ہی ہم سدھریں گے‘‘ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ جملہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے ایک شہری کی بیٹی کو پلاٹ دینے کے موقع پر بولا۔

تیراہ سے نقل مکانی کا ذمہ دار کون؟

تیراہ سے شدید سرد موسم میں نقل مکانی جاری ہے۔ برف باری سے متعدد مقامات پر راستے بند ہیں۔ اس موسم میں نقل مکانی کرنے والوں پر کیاگزری یہ الگ کہانی ہے لیکن اس معاملے کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت میں سے کوئی بھی اس انخلا کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

مؤثر کارروائیاں، بھر پورنتائج

بلوچستان میں حالیہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ صوبائی حکومت اور سکیورٹی فورسز امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم اور یکسو ہیں۔

کون بنے گا چیف الیکشن کمشنر ؟

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر کے ساتھ مشاورت کے بعد الیکشن کمشنر کیلئے تین ناموں پر مشتمل پینل وزیر اعظم پاکستان و چیئر مین کشمیر کونسل محمد شہباز شریف کو بھیج دیاہے۔