مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


قضا ء نمازکس وقت ادا کی جائے ؟ سوال: جو نماز قضاء ہوجائے وہ کس وقت ادا کی جاسکتی ہے۔ کیا مستقبل میں اسی نماز کے وقت میں اداکرنا لازمی ہے؟ (نصیر عالم، فیصل آباد )

جواب: نہیں، اسی نماز کے وقت میں ادا کرنا ضروری نہیں بلکہ کسی بھی وقت ادا کرسکتے ہیں۔ تاہم تین اوقات میں نماز ادا کرنا شرعاً ممنوع ہے ۔ ان تین اوقات ممنوعہ کے علاوہ قضاء نماز کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں، جیسے ہی موقع ملے فوراً پڑھ لینی چاہیے بلاوجہ تاخیر کرنا درست نہیں۔ نیز اگر وہ صاحب ترتیب ہے اور مثلاًاس کی ظہر کی نماز قضاء ہوئی اور عصر کا وقت داخل ہوگیا تو اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے ظہر کی قضاء کرے پھر عصر کی نماز پڑھے۔

زوال کے وقت تلاوت کرنا

سوال:کیازوال کے وقت تلاوت ِقرآن پاک جائز ہے؟(ذوالقرنین ، دنیا پور )

جواب:زوال کے وقت تلاوت ِقرآن پاک جائز ہے،البتہ زوال کے وقت تلاوت قرآن کے بجائے دُعا،دروداور تسبیح،ذکر وغیرہ میں مشغول رہنا زیادہ افضل اور اولیٰ ہے۔ (الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین،1/ 374)، (حاشیۃ الطحطاویٰ، ص: 186)

حالت حمل میں بچے کو دودھ پلانا

سوال:ایک ماں بچے کو دودھ پلاتی ہے اور ایک سال پلانے کے بعد حاملہ ہو گئی،کیا وہ دودھ پلانے کی دو سالہ مدت پوری کرے گی یا دودھ چھڑوائے گی؟(خاور کلیم،کراچی)

جواب :حمل کی حالت میں عورت کا اپنے چھوٹے بچے کو دودھ پلانا شرعاًجائز ہے،البتہ طبی اعتبار سے بچے کو دودھ پلانے میں بچے کی صحت پر مضر اثرات پڑنے کا اندیشہ ہو تو دودھ چھڑا سکتے ہیں۔ (سورۃ البقرہ: 233)، (مشکوٰۃ المصابیح، 2/ 223)

اصلاح کی نیت سے ناولز

 اور افسانے لکھنا

سوال: کیا خیالی، اصلاحی کہانیاں،ناول یا افسانہ لکھنا اسلام میں جائز ہیں؟ (باقر علی، کراچی)

جواب: اگر ان میں ذہنی یا اخلاقی بگاڑ کا سبب بننے والی چیزیں ہوں یا فحش نگاری ہو تو ان کا لکھنا اور پڑھنا ناجائز ہے۔نیز اگر ان قصوں میں خدا اور رسول ﷺپرجھوٹ بولا گیا ہو یا غیر مستند مواد شامل کیا گیا ہو توپھر ایسے قصے بیان کرنا حرام اور ناجائز ہے۔البتہ مستند اسلامی تاریخ کے واقعات کو ناول یا کہانی کے طرز پر لکھنا تاکہ پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رہے تو ایسے ناول اور کہانیاں لکھنے اور پڑھنے کی گنجائش ہے۔نیز بچوں کو قرآن کریم کی آیات اور احادیث مبارکہ میں وارد مضامین سمجھانے کیلئے خالصتاً اصلاح کی غرض سے کوئی خیالی کہانی یاواقعہ بیان کرنا ناجائز نہیں ہے بشرطیکہ وہ کہانی یا واقعہ قرآن و حدیث کی مستند اور درست تفسیر و تشریح کے خلاف نہ ہو۔ (سورۃ النور:19)، (سورۃ لقمان:6)، (احکام القرآن للتہانوی،200/3)

 قہقہہ لگانے سے وضونہیں ٹوٹتا

سوال:میں نے کہیں پڑھا ہے کہ اگرکوئی شخص وضو سے ہو اور اس وضو سے اس نے نماز پڑھنی ہو اور اس نماز سے پہلے وہ قہقہہ لگاتا ہے تو اس وضو سے اس کی نماز نہیں ہو گی؟کیا یہ صحیح ہے؟(عبدالقادر، سکھر)

جواب:اگر بالغ آدمی رکوع و سجدہ والی نماز میں قہقہہ لگا لے تو نماز فاسد ہو جاتی ہے اور وضوبھی ٹوٹ جاتا ہے۔تاہم اگر باوضو آدمی نماز کے علاوہ قہقہہ لگا لے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس وضو سے نماز پڑھنا درست ہے۔( سنن الدارقطنی ،1/ 307)،(درر الحکام،1/ 52)، (الفتاویٰ الہندیۃ ،1/ 12)

شادی پر لڑکی کو دئیے گئے

 زیورات کس کی ملکیت ہیں ؟

سوال:بچیوں کی شادی پر میکے والے بھی سونے کا زیور دیتے ہیں اور سسرال والے بھی۔ اکثرساس بہو کی نہیں بنتی بچی جب الگ ہونے لگی توساس نے کہاپہلے میراشادی کے ٹائم دیا ہوا زیور واپس کرو پھر سامان اٹھانا۔ بیٹابھی ماں کے ساتھ ہے ان کادیاہواسامان کچھ نہیں صرف ایک ہارہے،وہ بھی واپس مانگتے ہیں۔ کیابچی کوواپس کر دینا چاہئے۔ شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ (محمد عبداللہ، تلہ گنگ) 

جواب:جوزیورات شوہریاساس وسسر نے لڑکی کو دئیے ہوں اگر وہ صراحتاًمالک بنا کر نہ دیئے ہوں توشرعاًلڑکی ایسے زیورات کی مالک نہیں ان کا واپس کرنالڑکی پرلازم ہے۔ (فتاویٰ عثمانی، 2؍296، (امداد المفتین، 1؍270)

عشاء کی نماز رات کوکب 

تک پڑھی جاسکتی ہے ؟

سوال:نمازعشاء رات کو کس وقت تک ہوتی ہے اورکس وقت قضاپڑھی جائے گی؟ (عمران مہر،لاہور)

جواب:عشاء کی نماز آدھی رات تک بغیر کراہت کے اورآدھی رات سے صبح صادق تک کراہت کے ساتھ ادا ہوگی اورصبح صادق ہونے پرعشاء کی نمازقضاء ہوجائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خلاصہ قرآن(پارہ 17)

سورۃ الانبیاء : سورۂ انبیا میں فرمایاگیا ہے: لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا اور وہ غفلت کا شکار ہیں، دین کی باتوں سے رو گردانی کر رہے ہیں اور جب بھی نصیحت کی کوئی نئی بات ان کے پاس آتی ہے تو توجہ سے نہیں سنتے‘ بس کھیل تماشے کے انداز سے سنتے ہیں اور نبی کریم کو اپنے جیسا بشر قرار دیتے ہیں‘ قرآن کو جادو‘ خوابِ پریشاں‘ شاعری اور خود ساختہ کلام قرار دیتے ہیں۔

خلاصہ قرآن(پارہ 17)

سورۃ الانبیاء :سترہویں پارے کا آغاز سورۃ الانبیاء سے ہوتا ہے۔ سورۂ انبیاء میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ لوگوں کے حساب و کتاب کا وقت آن پہنچا ہے لیکن لوگ اس سے غفلت برت رہے ہیں۔

اعتکاف قرب الٰہی کا سنہری موقع

اعتکاف کا ثواب دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے(بیہقی) ’’جو شخص اللہ کی رضا کیلئے ایک دن اعتکاف کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقوں کا فاصلہ کر دیتا ہے، ہر خندق مشرق سے مغرب کے درمیانی فاصلے سے زیادہ لمبی ہے‘‘ (طبرانی، بیہقی)

صلوٰۃ التسبیح گناہوں کی معافی کا عظیم تحفہ

ایک بہت اہم اور عظیم نماز جس کی احادیث میں بڑے فضائل وارد ہوئے ہیں، وہ ’’صلوٰۃ التسبیح‘‘ہے۔ اس نماز کی ادائیگی میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگتا ہے لیکن فضائل اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر پورا دن بھی لگ جائے تو زیادہ نہیں۔

مسائل اور ان کا حل

تکبیر تحریمہ کے بعد مقتدیوں کا پیچھے بیٹھے رہنا سوال:۔ جب حافظ صاحب تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز تراویح شروع کر دیتے ہیں، تو عموماً مساجد میں دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ بلا عذر پیچھے بیٹھے رہتے ہیں اور جب حافظ صاحب رکوع میں جاتے ہیں تو فوراً کھڑے ہو کر رکوع میں شامل ہو جاتے ہیں، ان لوگوں کا یہ عمل شرعاً کیسا ہے؟

خلاصہ قرآن(پارہ 16)

واقعہ موسیٰ علیہ السلام:سولہویں پارے میں حضرت موسیٰ و حضرت خضر علیہما السّلام کے درمیان ہونے والی گفتگو بیان کی جا رہی تھی کہ حضرت خضر علیہ السّلام نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا: جن اَسرار کا آپ کو علم نہیں، اُن کے بارے میں آپ صبر نہیں کر پائیں گے۔