خوبصورتی کے راز جلد کی دیکھ بھال کے مؤثر طریقے

تحریر : حنا خالد


خوبصورت اور صحت مند جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں موسم کی شدت، دھوپ، آلودگی اور طرزِ زندگی کے مسائل جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں وہاں جلد کی مناسب دیکھ بھال نہایت ضروری ہو جاتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند سادہ اور مؤثر اصول اپنا کر آپ اپنی جلد کو تروتازہ، صاف اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔

جلد کی بنیادی اقسام کو سمجھیں

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے۔ عام طور پر جلد کی چار اقسام ہوتی ہیں: خشک، چکنی، حساس اور ملی جلی (Combination)۔ ہر جلد کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں اس لیے ایک ہی طریقہ سب پر لاگو نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر خشک جلد کو نمی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ چکنی جلد کے لیے ہلکے اور آئل فری پراڈکٹس بہتر ہوتے ہیں۔

صفائی کو معمول بنائیں

روزانہ کم از کم دو بار چہرے کو دھونا ضروری ہے، خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے۔ میک اَپ، گرد و غبار اور آلودگی جلد کے مسام بند کر دیتے ہیں جس سے کیل مہاسے اور دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ہلکے فیس واش یا کلینزر کا استعمال کریں جو آپ کی جلد کے مطابق ہو۔

موئسچرائزنگ کی اہمیت

اکثر خواتین سمجھتی ہیں کہ صرف خشک جلد کو موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے ، حقیقت یہ ہے کہ ہر قسم کی جلد کو نمی درکار ہوتی ہے۔ چکنی جلد کے لیے واٹر بیسڈ موئسچرائزر جبکہ خشک جلد کے لیے کریم بیسڈ موئسچرائزر بہتر رہتا ہے۔ یہ جلد کو نرم، ملائم اور صحت مند بناتا ہے۔

سن سکرین کا استعمال لازمی

 تیز دھوپ جلد کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں جلد کو جھریوں، داغ دھبوں اور قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا سکتی ہیں۔ اس لیے گھر سے باہر نکلنے سے پہلے SPF 30یا اس سے زیادہ لیول کا سن سکرین ضرور لگائیں۔

متوازن غذا 

جلد کی خوبصورتی کا تعلق صرف بیرونی نگہداشت سے نہیں بلکہ اندرونی صحت سے بھی ہے۔ اپنی غذا میں تازہ پھل، سبزیاں، خشک میوہ جات اور پانی شامل کریں۔ وٹامن سی، ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جلد کے لیے نہایت مفید ہیں۔ فاسٹ فوڈ اور زیادہ چکنائی والی اشیاسے پرہیز کریں۔

پانی کا زیادہ استعمال

روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ پانی جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور جلد کو قدرتی چمک دیتا ہے۔ گرمیوں میں پانی کی مقدار مزید بڑھا دیں۔

گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال

پاکستانی خواتین صدیوں سے قدرتی اجزاکا استعمال کرتی آ رہی ہیں۔بیسن اور دہی کا ماسک: جلد کو صاف اور نرم بناتا ہے۔ ہلدی اور دودھ: رنگت نکھارتا ہے۔شہد اور لیموں: جلد کو چمکدار بناتا ہے۔ایلو ویرا جیل: جلن اور خشکی کو کم کرتا ہے۔ان نسخوں کو ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مناسب نیند 

نیند کی کمی جلد پر برا اثر ڈالتی ہے۔ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے، تھکی ہوئی جلد اور بے رونقی نیند کی کمی کی علامات ہیں۔ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینے کی کوشش کریں تاکہ جلد خود کو ریپئر کر سکے۔

ذہنی دباؤ سے بچیں

سٹریس نہ صرف صحت بلکہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ذہنی دباؤ ہارمونز میں تبدیلی لاتا ہے جس سے کیل مہاسے اور دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ عبادات، دعائیں، واک اور پسندیدہ مشاغل اختیار کر کے ذہنی سکون حاصل کریں۔

میک اپ کا محتاط استعمال

زیادہ اور غیر معیاری میک اپ جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہمیشہ اچھی کوالٹی کے پراڈکٹس استعمال کریں اور سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کریں۔ میک اپ برشز کو بھی باقاعدگی سے صاف رکھیں تاکہ بیکٹیریا نہ پھیلیں۔

باقاعدہ ایکسفولی ایشن

ہفتے میں ایک یا دو بار جلد کو ایکسفولی ایٹ (scrub) کریں تاکہ مردہ خلیات ختم ہوں اور نئی جلد سامنے آئے۔ تاہم زیادہ سکربنگ سے گریز کریں کیونکہ یہ جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔اگر جلد کے مسائل جیسے شدید مہاسے، الرجی یا پگمنٹیشن ہوں تو خود علاج کرنے کے بجائے ماہرِ جلدسے مشورہ کریں۔ ہر مسئلے کا حل گھریلو نسخوں میں نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

28ویں آئینی ترمیم کی بازگشت!

28 ویں ترمیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ شہر اقتدار میں کئی مہینوں بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیشنز کے دوران سیاسی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے۔

مہنگائی کا طوفان، حکومت کیلئے امتحان

پاکستان اس وقت دلچسپ صورتحال سے دوچار ہے۔ اگر بیرونی اور سفارتی محاذ کی بات کی جائے تو دنیا پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہے لیکن اندرونی محاذ کی بات کی جائے تو عوام مسائل کی آگ میں سلگ رہے ہیں۔

منشیات نیٹ ورک، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ہائی پروفائل منشیات فروش گروہوں کی گرفتاری کے معاملے پر دنیا نیوز نے تحقیقات کیں تو ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ چھ ماہ قبل سندھ حکومت نے وفاقی سول حساس ادارے سے اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست کی تھی جس پر انسداد منشیات مہم کے لیے سندھ حکومت سے فری ہینڈ مانگا گیا تھا۔

وزارتیں، ناراض اراکین اور بڑھتا سیاسی دباؤ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بجٹ سے چند ہفتے قبل کابینہ میں توسیع کرکے حکومت سے نالاں پارٹی رہنماؤں کو اعتراضات کاسنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔

بلوچستان: چیلنجز کے باوجود پیش رفت

رواں ہفتہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کااجلاس اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ اورسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب جبکہ گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوئٹہ اور مختلف منصوبوں کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست بلوچستان کو قومی ترقی کے مرکز میں لانا چاہتی ہے۔

آزاد کشمیر کی سیاست نئے موڑ پر

آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کے اس پانچ سالہ دور کی مدت دو اگست کو پوری ہو جائے گی۔ یوں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل انتخابات کو یقینی بنائے۔