مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


شادی کے بعد خاتون کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا سوال:اکثرخواتین شادی کے بعداپنے نام کے ساتھ والدکے نام کی جگہ اپنے شوہرکانام لگالیتی ہیں۔اکثرشادی سے پہلے خواتین کے نام کے ساتھ والدکانام نہیں لگاہوتا بلکہ ویسے ہی کسی عورت کا نام لگا ہوتا ہے (مثلاًعابدہ کوثر) اور وہ کوثر ہٹا کر شوہرکانام لگالیتی ہیں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟کیانسبت بدلنے سے فرق نہیں پڑتا؟(رابعہ نورین، کراچی)

جواب :شادی کے بعد بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا شرعاً جائز ہے اور اس میں نسب بدلنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ شرعاًجس بات کی ممانعت ہے وہ یہ ہے کہ انسان اپنے والد سے اپنے نسب کا انکار کرے جبکہ شادی کے بعدجب عورت اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھتی ہے تو اس کا یہ مطلب کوئی بھی نہیں لیتا کہ وہ اپنے والد سے اپنے نسب یعنی اس کی بیٹی ہونے کا انکار کر رہی ہے۔ اس لئے اس ممانعت کا اس مسئلے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، لہٰذا مذکورہ دونوں صورتوں میں بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا جائز ہے۔

بائیں ہاتھ سے لکھنا جائز ہے

سوال :میںبائیں ہاتھ سے لکھتاہوں یعنی سیدھے ہاتھ سے نہیں لکھ سکتا ،کیا بائیں ہاتھ سے لکھنے میں کوئی گناہ تو نہیں۔ (نعیم الدین، سکھر )

جواب :بائیں ہاتھ سے لکھنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔ اگر کوشش کرنے سے دایاں ہاتھ رواں ہوسکے تو دائیں ہاتھ سے لکھنا اچھا ہے تاہم اگر نہ لکھ سکیں توبائیں ہاتھ سے لکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔

مسواک کی فضیلت ،

کیسی مسواک مسنون ہے؟ 

سوال:نبی کریمﷺکونسی قسم کی مسواک کیا کرتے تھے اورسنت طریقہ بتادیں کہ مسواک کا سائز کتنا ہوناچاہئے اور استعمال کا ثواب کتنا ملے گا؟ (ملک محمدعمرحیات ، ماڑی کنجور،اٹک)

جواب:نبی کریمﷺ پیلو کی مسواک استعمال فرماتے تھے۔ نیززیتون اورنیم کی مسواک سے بھی سنت اداہوجاتی ہے۔(درس ترمذی، 1؍225)۔ بہتر یہ ہے کہ مسواک ایک بالشت سے زیادہ لمبی نہ ہواور انگلی سے زیادہ موٹی نہ ہو۔ (البحر الرائق، اسوۂ رسول اکرمؐ، ص: 143،علیکم بسنتی ص:18)۔ مسواک کے فضائل کئی احادیث مبارکہ میں آئے ہیں، چند روایات یہ ہیں۔’’اگرامت پر دشوار ہونے کاخوف نہ ہوتا تو میں ان پر ہر نماز کیلئے مسواک کو واجب قرار دیتا‘‘ (بخاری ومسلم)۔  ’’مسواک کرنا منہ کی پاکیزگی کا ذریعہ ہے اور موجب رضائے حق سبحانہ وتعالیٰ وتقدس ہے‘‘ ایک اور حدیث میں ہے، ’’وہ نمازجس کیلئے مسواک کی جائے اس نمازکے مقابلے میں جو بِلامسواک کے پڑھی جائے 70 گنا فضیلت رکھتی ہے‘‘ (شعب الایمان للبیہقی)، لہٰذا مسواک کی عادت بنانی چاہیے اور کسی بھی درخت اور سائز کی مسواک سے اجروثواب مل جاتا ہے ۔

پہاڑ سے آنے والے پانی

 سے کھیت سیراب کرنا

سوال: نہری پانی ہم اپنی فصلوں کو جتنا لگائیں لگاسکتے ہیں ؟میں نے ایک عالم سے پوچھا تو انہوں نے بتایا پانی جب پہاڑوں سے گرتاہے توسب سے پہلے جس کی زمین آتی ہے شریعت میں پانی پر اس کا حق ہے اور اگر پانی اس کی ضرورت سے زیادہ ہوتوپھرآگے والے کاحق ہے۔ کیایہ بات درست ہے؟ تواس کے مطابق پہلاشخص چاہے جتناپانی بھی لگائے لگا سکتا ہے۔ اگرچہ وہ حکومت کے منظورشدہ پانی سے زیادہ لگائے؟ (برہان، بہاولپور)

جواب:مذکورہ عالم کابیان کردہ مسئلہ درست ہے۔(فتاویٰ حقانیہ6؍438)تاہم اگرواقعی حکومت یااس کے کسی افسرمجازنے کسی مصلحت کے تحت فصل کی سیرابی کیلئے پانی کی کوئی تحدید کر دی ہوتواس کے مطابق عمل کرنا لازم ہے۔

تلاوت کے دوران 

سلام کا جواب دینا 

سوال :کیا تلاوت قرآن کے دوران سلام کا جواب دینا چاہئے ؟(محمد نصیر، لاہور)

جواب :تلاوت کرنے والے کو سلام نہیں کرنا چاہئے نیز اس کے ذمے سلام کا جواب دینا واجب نہیں ۔(وفی رد المحتار ج1 ص 618)۔

دعا کے شروع میں عربی

 کلمات پڑھنا ضروری نہیں 

سوال:دعامانگتے وقت شروع میں یا دعاکے آخر میں عربی کے کچھ خاص کلمات کہناضروری ہیں یاآدمی ہاتھ اٹھاتے ہی اپنی مادری زبان میں دعا مانگنا شروع کردے ؟ضمناًیہ بھی بتادیں کہ جب اجتماعی دعامانگی جارہی ہوتومقتدی صرف امام صاحب کی دعا پرآمین کہے یا پھر اپنی طرف سے بھی دعامانگ سکتا ہے؟ (اکبر عظیم، کراچی)

جواب:دعاعربی زبان میں مانگناضروری نہیں تاہم دعاکے آداب میں سے یہ ہے کہ اس کے شروع میں اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء ہو اوراس کے بعد درود شریف پڑھاجائے پھردعا مانگی جائے توایسی دعاکی قبولیت کی زیادہ امیدہے۔ نیز امام کے ساتھ دعاکرتے وقت مقتدی امام کی دعا پر آمین کہے یااپنی دعامانگے دونوں درست ہیں۔

قضاء نماز گھر پر پڑھنا

سوال:کیاقضا نمازیں گھرمیں پڑھی جاسکتی ہیں؟ (رفاقت علی، سرگودھا)

جواب:جی ہاں!پڑھی جاسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

لالچ کا انجام

نعیم نہایت محنتی، دیانت دار اور غریب کسان تھا۔ اس کا کل اثاثہ اس کی نیک سیرت بیوی رابعہ اور فرمانبردار بیٹا شاداب تھا۔ نعیم کی آمدنی اتنی قلیل تھی کہ اکثر گھر میں فاقوں کی نوبت آ جاتی۔ نعیم مزدوری کی تلاش میں شہر گیا ہوا تھا، گھر میں آٹے کا ایک ذرہ تک نہ تھا۔ رابعہ نے چولہے پر خالی ہانڈی میں پانی چڑھا دیا تاکہ بھوکا شاداب یہ سمجھے کہ کھانا پک رہا ہے۔

نفرت

اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے۔ انسان کی طرح حیوانات کے بھی جوڑے پیدا کئے۔زندگی کے ساتھ موت، زمین کے ساتھ آسمان، محبت کے ساتھ نفرت کے جذبات بھی انسان میں رکھے۔

خاندانِ مغلیہ کا حقیقی بانی جلال الدین محمد اکبر

شہنشاہ بابر نے ہندوستان کو بزور شمشیر فتح کر کے سلطنت مغلیہ کی بنیاد ڈالی۔ لیکن حقیقی معنوں میں خاندان مغلیہ کی بنیادیں شہنشاہِ اکبر نے استوار کیں۔ اکبر کے والد ہمایوں جب افغانوں کی یورش سے گھبرا کر ایران جا رہے تھے تو 1542ء میں سندھ کے ایک مقام عمر کوٹ میں اکبر پیدا ہوئے۔ پندرہ سال کی جلا وطنی کے بعد ہمایوں دوبارہ تخت دہلی پر قابض ہوئے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور جلد ہی سیڑھیوں سے گر کر فوت ہو گئے۔

ذرا مسکرائیے

باپ (بیٹے سے): بتاؤ کن کن ملکوں میں زیادہ سونا پایا جاتا ہے؟ بیٹے نے کہا: جن ملکوں میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوتے ہیں۔ ٭٭٭

پہیلیاں

بیٹی جا پہنچے بازار بابا گھر کا چوکیدر (چابی اورتالا)

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

کچھ لوگ گھر میں داخل ہوتے ہوئے جوتے کیوں اتار دیتے ہیں؟ بہت سے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں رہنے والے بچوں کی عادتیں بھی ان جیسی ہوتی ہیں۔لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے دوسرے ممالک کی تہذیب اور معاشرتی اقدار مختلف ہو سکتی ہیں۔ مثلاً جاپان اور کوریا میں لوگ گھر میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتار دیتے ہیں۔اس طرح گھر کا فرش یا قالین گندے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس کے برعکس یورپ اور دوسرے بہت سے ممالک میں لوگ گھر کے اندر بھی جوتے پہنتے ہیں۔