ذرا مسکرائیے
ایک لڑکا فیل ہو گیا اس کے باپ نے اس سے پوچھا:بیٹا! جب تم سے میں نے وعدہ کیا تھا کہ پاس ہو جاؤ گے تو میں تمھیں موٹر سائیکل لے کر دوں گا لیکن تم فیل ہو گئے ہو مجھے تم یہ تبائو کہ سارا سال کیا کرتے رہے ہو؟۔
بیٹے نے جواب دیا: ابا جان! میں موٹر سائیکل چلانا سیکھتا رہا ہوں۔
٭٭٭
ایک صاحب کہیں تعزیت کیلئے گئے، انہوں نے مرحوم کے بیٹے سے پوچھا: مرحوم کو کیا بیماری تھی؟۔
بیٹے نے جواب دیا: بیماری کیا تھی بڑھاپا بذات خود ایک بیماری ہے۔
یہ سن کر ان صاحب نے رنجیدہ لہجے میں کہا: ہاں بھئی! واقعی یہ بہت خطرناک مرض ہے۔ ہمارے محلے میں بھی دو تین بچے اس بیماری سے مر چکے ہیں۔
٭٭٭
جماعت میں بہت شور ہو رہا تھا کہ ماسٹر صاحب آئے اور بولے : تم لوگوں میں شرافت نہیں ہے کیا؟
جی وہ پانی پینے گیا ہے، پیچھے سے آواز آئی۔
٭٭٭
بیٹا (باپ سے) ’’ابو میرے سینگ کیوں نہیں ہیں؟
باپ: کیوں بیٹے؟
بیٹا: ماسٹر صاحب کہتے ہیں تم اللہ میاں کی گائے ہو۔
٭٭٭