پہیلیاں

تحریر : روزنامہ دنیا


دیکھی اک نازک سی بیٹی،باندھ کے اک دھاگے کی پیٹی

گھر سے چلی دامن لہراتی

گرتی پڑتی ، جھٹکے کھاتی

(پتنگ)

کچھ لمبا ، کچھ گول مٹول

لیکن اس کے اندر خول

خوب چھڑی سے اس کو پیٹو

اور پھر سن لو اس کے بول

(ڈھول)

گز بھر کی پانی کی دھار 

اس میں ہیں وہ کئی ہزار

(قطرے)

ایک جگہ پر چکر کھائے

وہ نہ آگے پیچھے جائے

اس کا چلنا سب کو بھائے

جیسی چاہو چال دکھائے

(بجلی کا پنکھا)

سر ہے چپٹا منہ نوکیلا

بگڑے کام سنوارے

جو پکڑے وہ ہاتھ میں لے کر 

سر پر چوٹیں مارے

(کیل)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

وطن کی عزت ہمارے ہاتھ!

ہم پاکستانی ہر معاملہ میں اپنا ثانی آپ ہیں، ہونا بھی چاہئے کیونکہ دل ہے پاکستانی۔ ہمارے تمام تر معاملات عجیب بھی ہوتے ہیں اور بھرپور بھی۔ ہر معاملے میں ہمارا رویہ منفرد بھی ہوتا ہے اور نرالا بھی۔

پرندوں کا دوست ببلو

ایک سرسبز جنگل کے پاس گاؤں میں بَبلو نام کا ایک خوش مزاج اور ذہین بچہ رہتا تھا۔

انمول باتیں

بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ

گاؤں سے جب آئے گائے

گاؤں سے جب آئے گائے

سنہری باتیں

٭…صبر کا دامن تھام لو اور صرف اللہ تعالیٰ کے طلبگار بن جاؤ۔

ذرا مسکرائیے

گاہک (دکاندار سے) :بھائی صاحب! آپ کے پاس چینی ہے؟۔