ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


گاہک (دکاندار سے) :بھائی صاحب! آپ کے پاس چینی ہے؟۔

دکاندار: ہاں جناب! بالکل ہے۔

گاہک : اور صابن؟۔

 دکاندار:جناب! وہ بھی ہے۔

 گاہک:اچھا تو پھر ہاتھ دھو کر آدھا کلو چینی دے دیں۔

٭٭٭

بچپن میں مجھے لڈو بہت پسند تھے۔ ایک دن میں اپنی خالہ کے ساتھ ان کے رشتے داروں کے گھر گیا۔ تھوڑی دیر بعد خالہ کے رشتے دار نے اپنے بڑے بیٹے سے پوچھا: بیٹے لڈو کہاں ہے۔

 لڈو کا نام سنتے ہی میرے منہ میں پانی بھر آیا اور بے چینی سے لڈووں کا انتظار کرنے لگا۔ اتنے میں ایک گول مٹول سا لڑکا کمرے میں داخل ہوا تو خالہ کی دور کی بہن نے کہا: ارے بیٹے لڈو! تم کہاں تھے؟ تمہیں بھائی جان بلا رہے ہیں۔

٭٭٭

استاد نے شاگرد سے پوچھا: ارشد! پی ڈبلیو آر سے کیا مراد ہے؟

 جواب ملا:پکوڑوں والی ریڑھی۔

٭٭٭

باپ مٹھائی تکیے کے نیچے رکھ کر گیا تو بچے نے مٹھائی نکال کر کھائی اور تکیہ اپنے پیٹ پر رکھ لیا۔

 کچھ دیر بعد باپ آیا تو اس نے پوچھا: بیٹا! مٹھائی کہاں ہے؟۔ 

بچے نے معصومیت سے جواب دیا:ابا جان! تکیے کے نیچے۔

٭٭٭

ایک بڑھیا گدھے کو ہانکے لیے جا رہی تھی ایک لڑکے نے مذاق سے کہا گدھے کو اماں سلام۔

بڑھیا نے کہا:جیتے رہو بیٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چراغ حسن حسرت :اردو کے جید ادیب اور صحافی

71ویں برسی:انہوں نے اپنے دل نشیں اسلوب نگارش سے صحافتی تحریروں کو بھی ادبی حسن دیا: وہ ایک بلند مرتبہ شاعر بھی تھے ۔ ان کے کئی شعر ضرب المثل کی طرح زبان زد خاص و عام ہیں‘ ان کے متعدد علمی و ادبی کام اور تراجم بھی ایک امتیازی شان رکھتے ہیں:ان کی صحافتی تحریروں اور کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ان تحریروں میں ایک شان ہے اوریہ ادب کا مستقل حصہ ہیں

فکر ِ فیض و اقبالؒ میں مطابقت کے گوشے

اقبال کوفیض کا پیش رو کہا جاسکتا ہے مگر فیض نے اقبال کی تقلید صرف برائے شعر گفتن نہ کی بلکہ کئی اشعار ایسے بھی سامنے آتے ہیں جن کی توسیع اپنے عہد کے تناظر میں کر کے اقبال کے ساتھ اپنے تعلق کا عملی اظہار بھی کیا ہے۔اقبال کی نظم ’’تصویرِدرد ‘‘کا ایک شعر دیکھیے :

فیفا ورلڈ کپ 2026:کھلاڑیوں کی جاندار پرفارمنس ،شاندار مقابلے

48 ٹیموں کو 12گروپوں میں تقسیم کیا گیا،104 میچ کھیلے جائیں گے

علم کے موتی

پرانے زمانے کی بات ہے، ایک تاجر تجارت کی غرض سے بغداد پہنچا۔ پچھلے وقتوں میں تجارت کا یہ قانون تھا کہ تاجر جس ملک میں تجارت کرنے جاتا، سب سے پہلے وہاں کے بادشاہ سے ملاقات کرتا، اپنا سارا سامان تجارت دکھاتا اور اس کی خوبیوں اور انفرادیت سے آگاہ کرتا تھا۔

لیچی — گرمیوں کا رسیلا اور مزیدار پھل

گرمیوں کا موسم آتے ہی بازاروں میں طرح طرح کے رنگ برنگے پھل نظر آنے لگتے ہیں۔ ان میں ایک نہایت لذیذ، خوشبودار اور رسیلا پھل لیچی بھی شامل ہے۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

کھانے کے فوراً بعدکھیلنے سے پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟