پہیلیاں

تحریر : روزنامہ دنیا


وہ چھوٹے ہیں یا وہ بڑے ہیں،لیکن سر پر چڑھ کے کھڑے ہیں

(سینگ)

رنگ برنگی چھیل چھبیلی 

سرخ، بسنتی، اودی، نیلی

بنا تیر کے ایک کمان

جس کو دیکھے ایک جہان

(قوس قزح، دھنک)

جب بھی وہ میدان میں آئے

قدم قدم پر ٹھوکر کھائے

اچھلے کودے دوڑے بھاگے

سب ہیں پیچھے وہ ہے آگے

(فٹ بال)

کام میں گر اس کو لانا

بننا پڑے کا تم کو کانا

(بندوق کا نشانہ)

جاگو تو وہ پاس نہ آئے

سو جائو تو روپ دکھائے

(خواب)

اک شے سب کی دیکھی بھالی

رہتا ہے پیٹ اس کا خالی

جو کچھ اس کے منہ میں جائے

کاٹ کر پھینکے، پرے گرائے

(قینچی)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

چھوٹی سی کوشش

سومی ہرنی اپنی پسندیدہ کتاب تھامے لالی بکری کے ساتھ جیسے ہی گھنے جنگل میں داخل ہوئی تو اسے دور سے مومو چڑا مٹی کھودتا ہوا دکھائی دیا۔

شکرادا کرنا!

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا انسان کا فرض ہی نہیں انسان کی عبادت میں بھی شامل ہے۔

افلاطون:جس کے مکالمات نے سقراط کو زندہ کر دیا

اگرچہ عام طور پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ افلاطون دنیا کا سب سے بڑا فلسفی تھا، لیکن اس نے جو مکالمات لکھے ہیں، ان میں وہ دوسروں کے اقوال نقل کرتا ہے۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

پولیس کاروں پر فلیش لائٹ کیوں ہوتی ہے؟

محنت ہی سے راحت ملتی ہے

محنت ہی سے راحت ملتی ہے،محنت ہی سے عظمت ملتی ہے

سنہری باتیں

٭:اپنے تھوڑے کو دوسرے کے زیادہ سے بہتر جانو، سکون میں رہو گے۔