آج کا پکوان:چکن ہرا مصالحہ
اجزا: چکن (بون لیس): 750 گرام۔دہی: آدھاکپ۔ لیمن جوس:دو چمچ،نمک:حسبِ ذائقہ۔ تیل یا گھی: آدھا کپ، ہری مرچیں: 8، 10 عدد،ہرا دھنیا:ایک گٹھی،پودینے کے پتے:آدھا کپ،
لہسن: 6،7 جوئے،ادرک:ایک انچ کا ٹکڑا،سبز پیاز:دو عدد،زیرہ:ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ:آدھاچائے کا چمچ۔پیاز (باریک کٹی ہوئی) : دوعدد درمیانے، بڑی الائچی :دوعدد،دار چینی :ایک انچ کا ٹکڑا،کالی مرچ : 6،7 عدد،ثابت زیرہ : ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب: سب سے پہلے سبز مصالحہ پیسٹ تیار کریں۔ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پودینہ، لہسن، ادرک، سبز پیاز، زیرہ، کالی مرچ، نمک اور تھوڑا سا پانی بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔چکن کے ٹکڑے ایک برتن میں ڈالیں۔ اس میں دہی، لیمن جوس اور نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل یا گھی گرم کریں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور سنہری ہونے تک بھونیں۔اب اس میں بڑی الائچی، دار چینی، ثابت زیرہ اور کالی مرچ ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔میرینیٹ کیا ہوا چکن شامل کریں اور تیز آنچ پر 5،6 منٹ تک بھونیں۔اب تیار کیا ہوا سبز مصالحہ پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔آنچ درمیانی کر کے ڈھک دیں اور 15،20 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے اور تیل الگ نظر آنے لگے۔آخر میں دو کھانے کے چمچ لیمن جوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دو منٹ دم پر رکھ دیں۔
پلین ٹی کیک
اجزا: میدہ:دو کپ، چینی (پسی ہوئی) : ایک کپ، انڈے :چار عدد، مکھن (پگھلا ہوا) : آدھا کپ۔ دودھ :ایک چوتھائی کپ، ونیلا ایسنس :ایک چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ،بیکنگ سوڈا :ایک چوتھائی چائے کا چمچ، نمک :ایک چٹکی۔
ترکیب: انڈوں اور چینی کو ایک پیالے میں ڈال کر 8،10 منٹ تک اچھی طرح پھینٹیں، یہاں تک کہ مکسچر ہلکا اور فلفی ہو جائے۔ اس میں ونیلا ایسنس اور پگھلا ہوا مکھن شامل کریں اور دوبارہ ایک منٹ کے لیے پھینٹ لیں۔اب دودھ شامل کریں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔ میدہ، بیکنگ پاؤڈر، بیکنگ سوڈا اور نمک کو چھان کر انڈوں کے مکسچر میں شامل کریں۔ خشک اجزا کو آہستہ آہستہ شامل کرتے جائیں اور فولڈنگ موشن سے مکس کریں۔ زیادہ مکس نہ کریں۔ کیک ٹن کو گھی؍مکھن لگا کر تیار کریں اور اس میں بٹر پیپر بچھا دیں۔ تیار کیا ہوا بیٹر ٹن میں ڈال دیں۔ کیک کو پکانے کے لیے بڑے برتن میں سٹینڈ رکھیں اور اسے ڈھک کر 10 منٹ تک درمیانی آنچ پر گرم کریں۔(اگر اوون استعمال کرنا ہو تو اوون کو پہلے سے تقریباً 170°C پر پری ہیٹ کریں) پہلے سے گرم برتن میں کیک کا ٹن رکھیں، ڈھکن بند کریں اور 35،40 منٹ تک بیک کریں۔اوون میں بھی تقریباً 35،40 منٹ بیک کریں۔ 40 منٹ بعد کیک میں لکڑی کی سیخ یاٹوتھ پک ڈال کر چیک کریں۔ اگر سیخ صاف نکل آئے تو کیک تیار ہے۔ کیک کو مزید 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں، پھر ٹن سے نکال کر سرو کریں۔کیک کو زیادہ دیر تک نہ بیک کریں، ورنہ وہ خشک ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments