مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


نافرمان بیوی کا نان ونفقہ سوال: جو عورت مکمل طور پر شوہر کی نافرمان ہو اور کبھی کوئی بات شوہر کی نہ مانتی ہو۔ نہ نماز نہ روزہ نہ ہی شوہر کا کسی قسم کا حق ادا کرے اور اب تو وہ جھگڑا کرکے اپنے گھر چلی گئی ہے۔ ہماری ایک بیٹی بھی ہے، اب بیوی کا نان و نفقہ مجھ پر لازم ہے یا نہیں؟ (جاوید نور،کراچی)

جواب: اگر سوال میں ذکر کردہ حالات درست ہیں تو ایسی عورت ناشزہ (نافرمان) ہے اورناشزہ نفقہ پانے کی حق دار نہیں ہے۔ البتہ چھوٹی بچی کا نفقہ اس کی حاجت کے بقدر آپ پر واجب ہے۔ مقدار کا تعین باہمی رضامندی سے کیا جا سکتا ہے۔ (الفتاویٰ الھندیہ)

چھوڑدینے کے 

الفاظ سے طلاق کا مسئلہ 

سوال: میں نے اپنی بیوی کو ایک بار یہ کہا کہ میں نے تجھے چھوڑا۔ اس طرح کہنے سے کیا بیوی کو طلاق تو نہیں ہوتی ؟(حسن، لاہور)

جواب :ایک مرتبہ مذکورہ الفاظ کہنے سے آپ کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے اب اگر عدت گزرنے سے پہلے پہلے رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کرکے حسب سابق دوبارہ میاں بیوی کی طرح زندگی گزارسکتے ہیں۔آئندہ کیلئے آپ کو صرف 2طلاقوں کا اختیار ہوگا(فتاویٰ عثمانی ج2 ص361)

 سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح 

سوال : کیا سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے ؟(محمود عالم، بہاولپور)

جواب :جی ہاں سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح شرعا ًجائز ہے (امدادالاحکام، ج2، ص 247)

میت کو غسل کے بعد خون نکلنا

سوال :میت کو غسل کے بعد اگر اس کی ناک سے خون نکل آئے تو کیا غسل دوبارہ دینا ہو گا ؟(بدر جمیل، لاہور)

جواب :نہیں غسل دوبارہ دینا ضروری نہیں، صرف اسی حصے کو صاف کر لینا کافی ہے، البتہ ناک، کان وغیرہ میں روئی رکھ دی جائے تو کوئی حرج نہیں ۔(وفی الدر مع الرد،ج2، ص98)۔

بیچے ہوئے مال کو خود خریدلینا

سوال: زید نے اپنا مال بکر کو فروخت کیا لیکن بعد میں کچھ مال کے پیسے وصول نہیں ہوئے تو زید نے کچھ مال واپس بکر سے لے لیا لیکن کم قیمت پر اور بکر نے بھی خوشی سے کم قیمت پر مال واپس کر دیا۔ کیا یہ پیسہ زید کیلئے جائز ہے؟(ابوبکر، ملتان)

جواب: جب بکر نے پورے مال پر قبضہ کر لیا تھا تو اس نے بقیہ رقم کی ادائیگی کیلئے جو مال واپس کیا ہے یہ مستقل بیع ہے۔ پہلی بیع سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، لہٰذا اب جانبین کی خوشی سے جوقیمت متعین ہو وہ زید کیلئے حلال ہے ۔

نماز میں بڑی آیت

 آدھی تلاوت کرنا 

سوال: نماز میں ایسی آدھی آیت پڑھ لینا جو 3چھوٹی آیتوں کے برابر ہو درست ہے یا نہیں؟ کیا اس سے نماز ہوجائے گی؟ (اسماعیل، ملتان)

جواب :جی ہاں ایسی صورت میں نماز ہو جائے گی، تاہم آیت کو مکمل کرلینا بہتر ہے۔ (وفی الشامیہ ج1 ص 538)، (وکذا فی الھندیہ، ج1، ص 78)

سگریٹ کے کاروبار کی شرعی حیثیت

سوال:میں سگریٹ کی کمپنی میں کام کرتا ہوں،بعض علماء کا کہنا ہے کہ یہ کام ٹھیک نہیں، آپ رہنمائی فرما دیں۔ (عبیدرضاء)

جواب:سگریٹ اور تمباکو کا استعمال ضرورت کی وجہ سے مباح اوربلاضرورت مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولیٰ ہے۔ مگربہرحال چونکہ اس کا استعمال شرعاًناجائز نہیں ہے اس لئے اس کی خریدوفروخت اور تجارت اور اس کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاً حلال ہے۔(فتاویٰ تنقیح الحامدیۃ،366/2)۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

اتباع رسول ﷺ میں ہی فلاح و نجات

’’اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے‘‘(آل عمران: 132) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت کا ہر شخص جنت میں داخل ہو گا، سوائے اس کے جس نے انکار کیا۔ صحابہ کرام ؓنے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! وہ کون شخص ہے جس نے (جنت میں جانے سے) انکا ر کیا؟ آپﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی، وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا‘‘(صحیح بخاری)

حضور ﷺ کے روشن اوصاف

’’درحقیقت تمہارے لیے حضور اقدس ؐکی زندگی بہترین نمونہ ہے‘‘(القرآن) آپ ﷺ عادل، پاک دامن، معاملات میں کھرے اور قول وفعل میں سچے تھے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ’’بے شک آپ ﷺ اخلاق کے بلند ترین مرتبہ پر فائز ہیں‘‘

سیرتِ نبوی ﷺ اور خوشگوار ازدواجی زندگی

آپ ﷺ کی سیرت طیبہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کی نظر میں اچھا ہو اور میں اپنے گھر والوں کی نظر میں سب سے اچھا ہوں (الحدیث)

مَرحبا مَکی مدنی ﷺ

مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام،شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام:بعثت نبوی ﷺ کے خصائص ،فضائل اور مقاصد: (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کربھیجا‘‘ (سورۃ الانبیاء): (آپﷺ) پوری انسانیت کیلئے خوشخبری سنانے والے اور ڈر سنانے والے ہیں لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے‘‘(سورہ سبا)

تاجدار حرم

تجلیِ ازل ،کمالِ کائنات اور تقاضائے حیات

خیر البشرﷺ

اخلاق نبوی ﷺانسانیت کیلئے بہترین نمونہ