آج کا پکوان: کرسپی چکن ٹینڈرز
اجزا:چکن فِلٹس (سٹرپس میں کٹی ہوئی) : 500 گرام،لیمن جوس: دو چمچ، دہی: آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چمچ، نمک: حسبِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر:آدھا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر:ایک چائے کا چمچ، گارلک پاؤڈر:آدھاچائے کا چمچ۔تیل : حسبِ ضرورت۔
کوٹنگ کیلئے:میدہ:ایک کپ،کارن فلور:آدھا کپ،بریڈ کرمبز:ایک کپ،لال مرچ پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ،نمک: حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: چکن سٹرپس کو لیمن جوس، دہی، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، کالی مرچ، لال مرچ اور گارلک پاؤڈر کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ چکن کو ڈھک کر کم از کم 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بریڈ کرمبز، لال مرچ پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ میرینیٹ کیا ہوا چکن ایک ایک ٹکڑا پہلے خشک مکسچر میں کوٹ کریں، پھر دوبارہ میرینیٹ میں ڈبوئیں اور آخر میں اچھی طرح کوٹنگ کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں، درجہ حرارت درمیانہ تیز رکھیں۔ چکن ٹینڈرز کو سنہری اور کرسپی ہونے تک تقریباً 5،6 منٹ فرائی کریں۔ نکال کر کچن ٹشو پر رکھیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔گرم گرم سرو کریں۔ کیچپ، مایونیز یا گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں۔
رس ملائی
اجزا:ملک پاؤڈر:ایک کپ، میدہ :ایک چمچ،بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ،انڈا :ایک عدد،کوکنگ آئل :ایک چمچ، دودھ: دو لیٹر،چینی :تین چمچ۔سبز الائچی: 3،4عدد۔ کیوڑا واٹر:چند قطرے۔بادام، پستہ: حسبِ ضرورت۔
ترکیب: ایک برتن میں دودھ ابالیں۔ جب دودھ ابل جائے تو اس میں چینی اور الائچی ڈال کر ہلکی آنکھ پر پکنے دیں تاکہ دودھ تھوڑا گاڑھا ہو جائے۔ایک پیالے میں ملک پاؤڈر، میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور کوکنگ آیل اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور نرم سا آٹا گوندھ لیں۔ اسے زیادہ سخت نہ کریں۔ہاتھوں پر ہلکا سا آئل لگا کر اس آٹے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں یا چپٹے پیڑے بنا لیں۔تیار کی ہوئی گولیاں ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال دیں۔ برتن کو ڈھانپ دیں اور ہلکی آنکھ پر 8 ، 10 منٹ کے لیے پکائیں۔ گولیاں پھول کر بڑی ہو جائیں گی۔ چولہا بند کر دیں اور اس میں کیوڑا واٹر ڈالیں۔ رس ملائی کو ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ بادام اور پستہ ڈال کر ٹھنڈی ٹھنڈی رس ملائی پیش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments