پرندے نقل مکانی کیوں کرتے ہیں؟
دنیا کے بہت سے خطوں میں موسم سرما نہایت شدید ہوتاہے اور اس موسم میں وہاں خوراک اورپانی ناپید ہو جاتے ہیں۔
ایسے موسم میں ان مقامات پر رہنے والے پرندے بھوک سے ہلاک ہو جاتے ہیں چنانچہ ہلاکت سے بچنے کیلئے سرد علاقوں کے پرندے موسم سرما آنے سے پہلے کرۂ ارض کے ان خطوں کی طرف نقل مکانی کر جاتے ہیں جہاں موسم گرم اور مرطوب ہو تاہے۔زیادہ تر پرندے اسی قیام کے دوران انڈے دیتے ہیں کیونکہ گرم علاقوں میں خوراک وافر مقدار میں ہوتی ہے اور پرندوں کو اپنے بچوں کی پرورش کرنا آسان رہتاہے لیکن موسم بہار یعنی گرمی کی شدت آنے سے پہلے یہ پرندے واپس اپنے وطن کو پرواز کر جاتے ہیں کیونکہ اب وہاں کا موسم ان کیلئے معتدل اور خوشگوار ہوتاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments