؎نازکی اُس کے لب کی کیا کہیے ہونٹ آپ کی صحت کے بارے میںکیا کہتے ہیں؟
اسپیشل فیچر
قدرت نے انسانی جسم میں یہ خصوصیت رکھی ہے کہ جب وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو تو جسمانی اعضاء مختلف قسم کی علامات ظاہر کرکے مسئلے کی طرف متوجہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ انسانی بال، ناخن، جلد وغیرہ کی حالت سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ جسم تندرستی کے حوالے سے مکمل ٹھیک نہیں ۔ اسی طرح ہونٹوں سے بھی صحت کے متعلق آگاہی حاصل ہوجاتی ہے۔ جیسے اگر ہمارے جسم میں نمی کی کمی ہوجائے تو اس کی ایک علامت ہونٹوں کا خشک ہوجانا ہے جس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ جسم کے اندر نمی کی شدید کمی پیدا ہوچکی ہے۔ آیئے مزید جانتے ہیں کہ صحت کی خرابی کی طرف ہونٹ کیسے متوجہ کرتے ہیں:ہونٹوں پر چھوٹے دانے نکل آنا ہونٹ پر دانہ نکلنے سے بہت درد ہوتا ہے اور خون بھی نکلتا رہتا ہے۔ یہ ہرپس (herpes) کی وجہ سے ہے، جسے عام زبان میں ’’خارش کا وائرس‘‘ بھی کہتے ہیں۔ یہ ایک وبائی بیماری ہے اس لیے جس فرد کو یہ بیماری لاحق ہو، اس کا جوٹھا بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ہونٹوں کے دائیں بائیں پھٹ جاناجب ہونٹ کونوں سے پھٹنا شروع ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے آپ میں وٹامن کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ یہ فنگل انفیکشن ظاہر کرتا ہے کہ آپ شدید ذہنی و جسمانی دباؤ کا شکار ہیں۔خشک ہونٹاگر آپ کے ہونٹ مسلسل خشک رہتے ہیں اور آپ کو ہونٹوں پر بام یا مرہم کا استعمال کرنا پڑتا ہے تو سمجھ لیجیے آپ کو مرہم کی نہیں، پانی کی ضرورت ہے کیونکہ خشک ہونٹ علامت ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔زرد ہونٹہونٹ بے رونق اور زرد اس وقت ہوتے ہیں جب آپ کے خون کے خلیات کمی کا شکا ہوں اور آپ میں خون کی کمی ہو۔ ایسی حالت میں سبزیاں اور پھل زیادہ کھانے سے کمی پوری کی جاسکتی ہے، کیونکہ ان سے آئرن کی کمی ختم ہوجاتی ہے۔سیاہ ہونٹسیاہ ہونٹ بہت سے عوامل کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ طویل عرصے سگریٹ نوشی کررہے ہیں تو بھی ہونٹ سیاہ ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ جگر کی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہونٹ سیاہ ہوجاتے ہیں۔ فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ہونٹوں کی سوجناگر منشیات کے استعمال یا مرہم لگانے کے بعد آپ کے ہونٹ سوجھنا شروع کردیں تو یہ علامت ہے کہ آپ کا جسم الرجی کے ردعمل کا شکار ہے۔ یہ اندرونی الرجی بعض اوقات مہلک ہوسکتی ہے۔ اس لیے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔