رمضان کے پکوان: ڈیٹ ڈئیلائٹ
اسپیشل فیچر
اجزا:کھجوریں دو پیالی درمیان میں سے گھٹلی نکال کر گودا بنالیں، بسکٹ ایک پیکٹ،ناریل آدھی پیالی ،چینی آدھی پیالی ،فریش کریم ایک پیالی، مارجرین چارکھانے کے چمچ،(چاہیں تو بناسپتی گھی بھی استعمال کرسکتے ہیں)۔
ترکیب :سب سے پہلے ایک دیگچی میں مارجرین کو ہلکا سا گرم کریں، پھر اس میں کھجوروں کا گودا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ تاکہ اچھاسا پیسٹ بن جائے پھر شکر اور ناریل کی گری ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک بھونیں بسکٹ کو توڑ کر چورا کرلیں پھر سب چیزوں کے ساتھ بسکٹ بھی ڈال دیں، دوتین منٹ بھون کر ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگاکر کھجور اور بسٹ کے آمیزے کو پھیلا کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے دیں فریش کریم کو خوب پھینٹیں، جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اس کے اوپر ڈال دیں، چوکور ٹکڑے کاٹ کر پیش کریں۔ یہ ڈش چار سے چھ افراد کے لیے کافی ہے۔
ہاٹ چکن سلاد
اجزاء : مرغی 4کپ (ابلی ہوئی چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)،کریم آف چکن سوپ 2کپ ،مایونیز 4کپ ،سفید بٹن مشروم 1کپ (باریک کٹے ہوئے )،دھنیا ایک گڈی (باریک کٹا ہوا)،آلو کے چپس 1کپ (کچلے ہوئے )،چیڈرچیز 1کپ (کدوکش کی ہوئی)،کوکنگ آئل
مایونیز بنانے کی ترکیب
10عدد انڈوں کی زردی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اس میں دوکھانے کے چمچ فرنچ مسٹرڈ اور سرکہ ایک کھانے کا چمچ ملادیں، اس میں 250گرام کوکنگ آئل تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور پھینٹتی جائیں جب تک یہ مایونیز مکمل نہ بن جائے۔
کریم آف چکن سوپ بنانے کی ترکیب :
ایک دیگچی میں کھانے کا ایک چمچہ کوکنگ آئل ڈالیں ساتھ ہی ایک چائے کا چمچ میدہ ڈال دیں اسے ہلکی آگ پر 2منٹ پکائیں پھر چولہے سے اتار کر اس میں ایک عدد مرغی کی یخنی ملادیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک گاڑھا نہ ہوجائے۔ اب چولہے سے اتار کر اس میں تازہ کریم دو کپ ڈال دیں اور ملالیں کریم آف چکن سوپ تیار ہے۔
سلاد بنانے کی ترکیب :
ایک پیالے میں مرغی کے ٹکڑے ، کریم آف چکن سوپ، مایونیز، سفید بٹن مشروم اور دھنیا باریک کٹا ہواسب ملا کر اچھی طرح سے یک جان کرلیں، ایک بیکنگ ڈش لے کر اس کو ہلکا سا چکنا کریں، اس مکسچر کو اس ڈش میں ڈالیں۔ ڈش میں آمیزے کو پھیلا کر اوپر سے پنیر اور چھڑک دیں۔ 20منٹ تک 350ڈگری یا بہت تیز گرم اوون میں بیک کریں اس سلاد کو 20منٹ بعد گرم گرم پیش کریں۔