آج کا دن
اسپیشل فیچر
کاسمک مائیکرو رتابکاری کی دریافت
کاسمک مائیکرو بیک گرائونڈ تابکاری کی دریافت کو جدید طبعی کاسمولوجی میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جاتاہے۔ اس کی دریافت امریکی ماہر طبیعیات آرنو ایلن اور ریڈیو فلکیات دان رابرٹ ووڈ روولسن کی جانب سے20مئی 1964ء کو کی گئی۔کاسمک تابکاری کی دریافت پر ان ماہرین کو فزکس کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔ ان کی اس دریافت کو جدید فزکس کا نقطہ آغاز بھی سمجھا جاتا ہے۔
کیوبا آزاد ہوا
کیوبا جسے جمہوریہ کیوبا بھی کہا جاتا ہے نے 20مئی1902ء کو ریاستہائے متحدہ سے آزادی حاصل کی۔کیوبا دراصل ایک جزیزہ نما ملک ہے بلکہ کئی چھوٹے چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔ کیوبا یوکاٹن جزیرہ کے مشرق میں امریکی ریاست فلوریڈا اور بہاماس دونوں کے جنوب میں جبکہ ہسپانیولا کے مغرب میں اور جمیکا اور کیمن جزائر کے شمال میں واقع ہے۔ ہوانا اس کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ دوسرے بڑے شہروں میں سینٹیاگو ڈی کیوبا اور کیماگوئی شامل ہیں۔
جاپان میں بدترین زلزلہ
20مئی 1293ء کو جاپان میں تاریخ کے بدترین زلزلوں میں سے ایک زلزلہ آیا۔ اس زلزلے میں 30 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔ جاپان چونکہ بہت سی فالٹ لائنز پر موجو ہے، اس لئے اس کو زلزلوں کی سرزمین بھی کہا جاتاہے کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے جاپان میں ہی آتے ہیں۔ 1293ء کو آنے والے زلزلے کو جاپان کی تاریخ کے بدترین زلزلوں میں شمار کیاجاتا ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے جاپان میںبے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔
سنیما کا آغاز
20مئی 1891ء کو جدید دور کے سنیما کا آغاز ہوا جب تھامس ایڈیسن کی جانب سے بنایا گیا ایک پروٹو ٹائپ منظر عام پر آیا۔ اس پروٹو ٹائپ کا نام کینیٹو سکوپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ابتدائی موشن پکچر کا نمائشی آلہ بھی تھا جو فلموں کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ ایک سے زیادہ افراد ایک ہی جگہ پر موجود ہوتے ہوئے فلم کسی بڑی سکرین پر فلم دیکھ سکیں۔ کینیٹو سکوپ پروجیکٹر تو نہیں لیکن اس نے آگے چل کر پروجیکٹر کی ایجاد میںاہم کردار ادا کیا۔مورحین کینیٹو کے ڈیزائن کو جدید سنیما کا نقطہ آغاز تصور کرتے ہیں۔