انڈر 19ویمنز ورلڈکپ کل سے شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائیشیا میں شروع ہو گا۔۔۔
،افتتاحی روز پاکستانی ٹیم پہلا میچ امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کوالالمپور سے جوہر آمد کے بعد جمعرات کو آرام کیا اور ٹیم آج جمعہ سے پریکٹس کرے گی۔ کپتان کومل خان نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔ تمام پلیئرز پرجوش ہیں۔ گراؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔