رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، ویڈیو وائرل

رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل  فون توڑ دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کے کیمپ کے دوران محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شاٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے ۔بدقسمتی سے ، محمد رضوان کا شا ٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شا ٹ پر ناراضی کا اظہار کیا۔نسیم شاہ نے اشارہ کرکے رضوان کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شاٹ سے موبائل فون توڑ دیا ہے ، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ وائرل ویڈیو پر شہری دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کوئی رضوان کو تو کوئی نسیم شاہ کو قصور وار ٹھہرارہاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں