حسن نواز پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار ریکارڈ سنچری اننگز کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرینگے ۔۔
پی ایس ایل ڈرافٹس میں نوجوان اوپنر کو پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلیئرز ڈرافٹس میں اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔فرنچائز نے نوجوان اوپنر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا ،اس سے قبل حسن نواز نے پی ایس ایل 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔