کامونکے :دو خواتین سمیت8 افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے :دو خواتین سمیت8 افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (نامہ نگار ) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات گوجرانوالہ کے لقمان سے دو ڈاکو جی ٹی روڈ سادھوکی کے قریب45ہزار سات سو روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دیوان روڈ کے خضر حیات سے سلام ٹیچنگ ہسپتال کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔موڑ ایمن آباد کے عبدالرؤف کی اہلیہ سے مین بازار کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔موضع لڑھکی کے عدنان سے موڑ ایمن آباد کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔چندنیاں کے عدیل سے دو ڈاکو نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ نواحی گاؤں مچھرالہ کے اکمل نوید سے پورنپور کے نزدیک دو ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ محلہ حیدری کے عرفان کی بہن بازار میں خریدار کررہی تھی کہ اس دوران ایک خاتون اُسکے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ کر فرار ہوگئی جبکہ کوٹ احمد شاہ کے عبدالرزاق سے دو ڈاکو چھ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ حبیب پورہ کا شہباز گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلاگیا جسے چور لے گئے ۔موضع پُل شاہ دولہ کے یاسر ظفر کے ڈیر ہ سے جیپ کا فریم اور آہنی سامان چور لے گئے جبکہ واہنڈو کے محمد عادل کے دُکان کے باہر لگی بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں