کارسرکار میں مداخلت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)کارسرکار میں مداخلت کرنے اور عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے آفیسر خرم شہزاد نے درخواست دیکر مؤقف اختیار کیا کہ لاڑی اڈا میں سیکرٹری آر ٹی اے و دیگر عملہ کیساتھ اوور چارجنگ روڈ پاسنگ اڈا پسرور پر موجود تھے کہ اس دوران ناصر بٹ اپنے نامعلوم پانچ ساتھیوں سمیت وہاں آگیا کرایہ نامہ پوچھنے پر برتمیزی شروع کردی دست و گریبان ہونے لگا۔