موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کا خدشہ

موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی  اور ملیریا کی وبا پھیلنے کا خدشہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسمی تبدیلی کے باعث گوجرانوالہ میں ڈینگی اور ملیریا کی وباء پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جس پر پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈینگی اور ملیریا کے الگ وارڈ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور ڈینگی وملیریا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی جبکہ محکمہ صحت نے حفاظتی انتظامات شروع کردئیے ذرائع کے مطابق موسم گرما کا آغاز ہونے کے باعث ڈینگی کی افزائش کے خطرات پیدا ہوگئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو حفاظتی انظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور الگ الگ وارڈز قائم کرکے رپورٹ ارسال کرنے کا پابند بنایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں