لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح: طارق محمود

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈ ی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی نے کہا ہے کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمدؐ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔۔۔
شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متعلقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی ایس پی طارق محمود ڈھڈی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈی ایس پی طارق محمود نے جامعہ مسجد نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ روڈ علاقہ تھانہ حاجی پورہ میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل دریافت کیے ۔