سیالکوٹ:وزیر صحت کاعلامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سیالکوٹ:وزیر صحت کاعلامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )خواجہ سلمان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ اور فیصل اکرام کے ہمراہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ جلد از جلد مکمل کریں گے اور اس کی سروسز کے بحال ہوتے ہی علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال پر دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات سمیت تمام طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کے باعث حالات میں بہتری آ رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں