عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے پبلک ڈیلنگ اوقات مؤثر بنانے کے اقدامات

عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے پبلک  ڈیلنگ اوقات مؤثر بنانے کے اقدامات

گجرات(سٹی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے پبلک ڈیلنگ اوقات کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صبح 10بجے سے ساڑھے 11بجے تک دفاتر میں موجود رہیں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں