انسداد ڈینگی کیلئے ہاٹ سپاٹس کی مو ثر چیکنگ کی ہدایت

انسداد ڈینگی کیلئے ہاٹ سپاٹس کی مو ثر چیکنگ کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ثاقب منیر، میونسپل کارپوریشن، محکمہ صحت، پاپولیشن، جیل اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور ہاٹ سپاٹس کی100فیصد مؤثر سرویلنس یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر راغب کرنے کے لیے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ٹائر شاپس، میرج ہالز اور دیگر ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں گی۔ڈپٹی کمشنر نے آن لائن بوگس سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ بارشوں کے دوران پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں