محکمہ جنگلات کو بہار میں شجرکاری تیز کر نے کی ہدابت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت موسم بہار شجرکاری مہم کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس ہوا، ڈپی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جنگلات موسم بہار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شجرکاری مہم تیز کرے۔
شیخوپورہ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا سروے اور جیو میپنگ پہلے سے مکمل کرلی گئی وہاں آئندہ ہفتے شجرکاری کا جامع میکنزم اور پلان تیار کرکے پیش کیا جائے ۔ ہارٹیکلچر کی مد میں دستیاب اور محکموں کے پاس زیر التوا فنڈز کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں سے پیروی کی جائے تاکہ فنڈز کو شجرکاری کیلئے بروئے کار لایا جاسکے ،پودوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیلا میں اور محکمہ صحت اور سکول ایجوکیشن کو شجرکاری کیلئے 1لاکھ 43ہزار 9 سو سے زائد ہدف مقرر کیا گیا ہے ، 95 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ ضلع بھر میں جامن، امرود، شیشم، لیمن، شہتوت اور آم کے درخت اور پودے لگائے جا رہے ہیں۔