نوشہرہ ورکاں:بجلی کے لٹکتے ‘بے ہنگم تار شہریوں کیلئے خطرہ

نوشہرہ ورکاں:بجلی کے لٹکتے ‘بے ہنگم تار شہریوں کیلئے خطرہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گیپکو افسر وں اور اہلکاروں کی عدم توجہ، شہر بھر میں بجلی کے جھولتے تار شہریوں کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے گلی محلے اور مین شاہراہوں پر لٹکتے تار کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس بارے متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی اوز سمیت اہلکاروں کو متعدد بار آگاہ کیا گیا ہے مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور نہ ہی انہیں اپنے فرض کی ادائیگی کا احساس پیدا ہوا ہے حالانکہ ہر ہفتہ میں مینٹی نینس کے نام پر بجلی بند کی جاتی ہے جس کا مقصد انسولیٹرز ٹرانسمیشن لائنوں ٹرانسفارمرز کے جمپرز تاروں کے جوڑوں کو چیک کر کے انہیں ٹھیک کرنا اور لٹکتے تاروں کو اونچا کرنا ہے بجلی باقاعدگی سے بند کی جاتی ہے مگر مسائل جوں کے توں ہی رہتے ہیں ۔صارفین نے گیپکو چیف سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی جان اور املاک کے تحفظ کے لئے اہم گزرگاہوں اور گلیوں میں لٹکتے تاروں کو ٹھیک کرکے اونچائی پر نصب کیا جائے کیونکہ یہ ٹرانسمیشن لائنیں موت کے جال بن چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں