سکولوں میں مفت تعلیم، کتب کی فراہمی ترجیح :منشا اللہ بٹ

سکولوں میں مفت تعلیم، کتب کی فراہمی ترجیح :منشا اللہ بٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی منشا اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے پْر عزم ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سکولوں میں مفت تعلیم، کتب، لیب ٹاپس اور اعلیٰ تعلیم کیلئے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف کا اجرا اور پڑھ لکھ کر اپنے کاروبار کیلئے نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی تعلیم دوست حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول بٹر سیالکوٹ کی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں میڈلز اور تعریفی اسناد اوریونیفارم کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سٹی صدر پی ایم ایل این ویمن ونگ نصرت جمشید، مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چودھری نثار احمد، سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم، پرنسپل فہمینہ بشیر، شہزاد خلیجی، حامد رضا، نبیل لون اور بلال احمد بٹ بھی موجود تھے ۔ منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول بٹر کی طالبات کی بورڈ میں پوزیشنز اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی توسیع کیلئے مجوزہ سرکاری اراضی کو سکول کے نام منتقل کیا جائے گا اور اس درسگاہ کو علاقہ کا بہترین ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں