ہسپتالوں میں انستھیزیاڈاکٹرز کی کمی،مریضوں کو آپریشن کیلئے ایک سال تک کا وقت دیا جانے لگا

ہسپتالوں میں انستھیزیاڈاکٹرز کی کمی،مریضوں کو آپریشن کیلئے ایک سال تک کا وقت دیا جانے لگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں انستھیزیا ڈاکٹر زکی کمی پوری نہ ہوسکی جس کے باعث سینکڑوں مریضوں کے آپریشن التوا کا شکار ہونے لگے اور ڈاکٹرز مریضوں کو6ماہ سے ایک سال تک کاٹائم دینے لگے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 روزانہ سینکڑوں مریض آپریشن نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے جبکہ محکمہ صحت کے حکام بھی انستھیزیا ڈاکٹروں کی بھرتی میں بے بس ہوگیا، حکومت کو سفارشات ارسال کرنے کے باوجود بھرتی کی منظوری نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اورضلع کے 3ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کے تناسب سے انستھیزیا کے ڈاکٹروں سے محروم ہیں، ماڈل ہسپتال کا درجہ پانے والے کامونکے ٹی ایچ کیو ہسپتال،نوشہرہ ورکاں اور وزیرا ٓباد میں بھی انستھیزیا کا ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سرجن ڈاکٹر اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کا آپریشن کرنے پر مجبور ہیں اسی طرح دیگر اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز کی کمی کاسامناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں