سکولوں کے باہر بیشترواٹر فلٹریشن پلانٹ خراب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ضلع کے سرکاری دفاتر اور سکولوں کے باہر نصب بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ، بچے نلکوں ،ٹونٹیوں سے بدبودار اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ۔
گوجرانوالہ کے 70 فیصد سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں میں پانی کے فلٹریشن پلانٹس نہ لگ سکے جہاں پہلے سے لگے ہوئے ہیں وہ خراب ہو گئے ہیں جن کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔گوجرانوالہ کے صرف40فیصد کالجز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگے ہوئے ہیں جن میں سے اکثر خراب ہیں ،ٹونٹیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اسی طرح ضلع کے 1200کے قریب سرکاری سکول ہیں جن میں سے صرف 200کے قریب سکولوں میں پلانٹس نصب ہیں جس کیو جہ سے طلبہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ بیشتر سرکاری دفاتر کے باہر نصب فلٹریشن پلانٹس خراب ہو چکے ہیں ،گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر طلبہ آلودہ پانی پینے کے باعث مہلک امرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں خراب فلٹریشن پلانٹس کو فوری ٹھیک کیا جائے ۔